قومی

Job Fair: ’نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح…‘‘، پی ایم مودی نے روزگار میلے میں تقسیم کیے 51 ہزار تقرری نامے

نئی دہلی: وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز 17ویں روزگار میلے میں نئے بھرتی شدہ نوجوانوں کو 51 ہزار سے زیادہ تقرری نامے (Appointment Letters) سونپے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا بااختیار بنانا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور این ڈی اے حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تہواروں کے درمیان مستقل ملازمت کے لیے تقرری کا خط ملنے کا مطلب جشن کی خوشی اور کامیابی کی دوہری خوشی ہے۔ آج ملک کے 51 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو یہ خوشی ملی ہے۔ میں محسوس کر سکتا ہوں کہ ان کے گھروں میں کتنا جوش و مسرت کا ماحول ہوگا۔ میں تمام نوجوانوں اور ان کے اہلِ خانہ کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔”

نئے بھرتی شدہ نوجوانوں سے وزیر اعظم نے کہا، “آپ کو صرف سرکاری نوکری نہیں ملی ہے، بلکہ قوم کی خدمت میں سرگرم حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ مستقبل کے بھارت کے لیے بہتر نظام قائم کرنے میں اپنی بھرپور ذمہ داری نبھائیں گے۔”

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی بی جے پی حکومت کے لیے ’ناگرِک دیوو بھو‘ یہ منتر ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا، “خدمت اور ایثار کے جذبے کے ساتھ ہم ہر شہری کی زندگی میں کس طرح کارآمد بن سکتے ہیں، یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ پچھلے 11 برسوں سے ملک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، اور اس سفر میں سب سے بڑی طاقت ہمارے نوجوان ہیں۔”

 انہوں نے مزید کہا کہ آج بھارت دنیا کا سب سے کم عمر ملک ہے۔ ہم اپنے نوجوانوں کی طاقت کو ملک کا سب سے بڑا سرمایہ مانتے ہیں۔ اسی اعتماد کے ساتھ ہم ہر شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ہماری خارجہ پالیسی بھی نوجوانوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جا رہی ہے۔ ہمارے سفارتی تعلقات اور عالمی معاہدے نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا، “صرف روزگار میلوں کے ذریعے اب تک 11 لاکھ سے زیادہ تقرری نامے دیے جا چکے ہیں، اور یہ کوشش صرف سرکاری نوکریوں تک محدود نہیں ہے۔ ہم نے ملک میں ’پی ایم وکست بھارت روزگار یوجنا‘ بھی شروع کی ہے، جس کے تحت ساڑھے تین کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کئی یورپی ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے شراکت داری معاہدے کیے ہیں، جن سے ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ ہم نے برازیل، سنگاپور، جنوبی کوریا اور کینیڈا جیسے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای شعبے کو فروغ دینے کے لیے متعدد سمجھوتے کیے ہیں۔ یہ تعاون نہ صرف برآمدات کو مضبوط کرے گا بلکہ بھارت کے نوجوانوں کے لیے ترقی اور مواقع کے نئے دروازے کھولے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi: وارانسی میں اروند ٹیکسٹائل فیکٹری کے افتتاح پر پی ایم مودی سے مل کر جذباتی ہوئیں خواتین ملازمین، روزگار کی نئی امید

فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین اور زیر تربیت افراد میں وزیر اعظم سے ملاقات…

10 minutes ago

PM Modi’s ‘Mann Ki Baat’: پی ایم مودی کی ’من کی بات‘ سے سماجی کاموں اور اختراعات کو ملتا ہے قومی پلیٹ فارم: نتن نبین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نبین نے اتوار کو رانچی…

14 minutes ago