قومی

Gujarat development projects: گجرات میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدام، وزیراعظم مودی نے ترقیاتی منصوبوں کو قوم کے نام کیا وقف

وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز گجرات میں 20 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں کا تعلق توانائی، ریلوے، سڑک ٹرانسپورٹ، صحت، شہری ترقی، قبائلی اور دیہی ترقی جیسے اہم شعبوں سے ہے۔ انہوں نے احمد آباد-دھولیرا ایکسپریس وے کا بھی افتتاح کیا، جو 5,100 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور خطے میں تیز رفتار رابطے کو فروغ دے گا۔

سڑک اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی

وزیراعظم نے ایدار-بدولی بائی پاس اور دھولاویرا-ماؤوانا-واووا-سنتل پور سڑک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ گاندھی نگر-کوبا-ایئرپورٹ روڈ پر بھائی جی پورہ جنکشن فلائی اوور اور پی ڈی پی یو جنکشن فلائی اوور کا افتتاح کیا گیا، جس سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی اور آمد و رفت آسان ہوگی۔  یہ سڑک روزانہ تقریباً 1.40 لاکھ گاڑیوں کی آمد و رفت کو سنبھالتی ہے اور نئے فلائی اوور سے احمد آباد اور گاندھی نگر کے درمیان ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔

ریلوے، توانائی اور عوامی سہولیات

ریلوے کے شعبے میں کانالس-جام نگر ڈبلنگ، گاندھی دھام-آدی پور سیکشن کی توسیع اور ہمت نگر-کھیڈبرہما گیج کنورژن منصوبے قوم کے نام کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی کھیڈبرہما-ہمت نگر-اساروا ٹرین سروس کا بھی افتتاح کیا گیا، جس سے خطے میں سفری سہولیات بہتر ہوں گی۔ توانائی کے شعبے میں کھاوڑا پولنگ اسٹیشن سمیت کئی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا، جن سے 4.5 گیگاواٹ قابلِ تجدید توانائی کو قومی گرڈ سے جوڑا جائے گا۔ اس کے علاوہ شہری ترقی کے تحت 5,300 کروڑ روپے کے منصوبے، صحت کے شعبے میں بڑے اسپتالوں میں سہولیات، اور سیاحت کے فروغ کے لیے رانی کی واو اور وڈ نگر میں جدید لائٹ اینڈ ساؤنڈ شوز کا آغاز کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبوں، سابرمتی ریور فرنٹ کی توسیع، اور رہائشی و تعلیمی سہولیات کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ یہ تمام منصوبے گجرات میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور عوامی سہولیات میں بہتری لانے کے لیے اہم قدم قرار دیے جا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

India-Aided Bridges Inaugurated In Bhutan: بھوٹان کے تراشی گانگ میں اہم شاہراہ پر ہندوستان کی مدد سے تعمیر کیے گئے دو پلوں کا افتتاح

بھوٹان کے ڈپارٹمنٹ آف سرفیس ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) نے بتایا کہ جمعرات کو سم…

2 hours ago

Washington DC Shooting: وائٹ ہاؤس کے قریب اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی، علاقے میں خوف و ہراس

وائٹ ہاؤس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع لوگن سرکل میں ہونے والی فائرنگ میں…

3 hours ago

Karnataka Government Directions: کرناٹک حکومت کی کے پی ایس سی کو انتخابات کی طرز پر امتحان کرانے کی ہدایت

319 گزٹیڈ پروبیشنر عہدوں کے لیے 15 نومبر کو ریاست بھر میں ہوگا ابتدائی امتحان،…

4 hours ago

Youth Olympic: یوتھ اولمپکس، امبیڈکر میتئی کا ’گولڈن پنچ‘، باکسنگ میں ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر رقم کی تاریخ

سمر یوتھ اولمپکس 2026 میں جمعرات کو ہندوستانی باکسر لیرینلاکپام امبیڈکر میتئی نے تاریخ رقم…

4 hours ago