قومی

PM Modi Forgives Youth for Abusive Remarks: پی ایم مودی نے گالیاں دینے والی نئی نسل کو کر دیا معاف، کہا: گمراہ بچوں کو سزا نہیں، صحیح راستہ دکھانا ہمارا کام

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے جنتر منتر پر پیش آئے واقعے پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنتر منتر پر جو کچھ ہوا، اسے پورے ملک اور دنیا نے دیکھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چند ’شرارتی بچوں‘ نے انتہائی غیر مہذب اور ناشائستہ زبان استعمال کی، جو کسی بھی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتی۔

 

ذاتی حملوں پر دکھ، مگر دل میں نفرت نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر گالیاں دی گئیں اور ان کی آنجہانی والدہ کے بارے میں بھی نہایت قابلِ اعتراض الفاظ استعمال کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بے حد افسوسناک تھا، لیکن وہ اس معاملے پر کسی کے خلاف تلخی یا نفرت نہیں رکھتے بلکہ اصلاح اور مثبت سوچ کے ساتھ اپنی بات رکھنا چاہتے ہیں۔

غلطی کرنے والے بچوں کو سدھارنے کی ضرورت

انہوں نے کہا کہ بچپن میں غلطیاں ہونا ایک فطری بات ہے اور بچپن کی سب سے بڑی خوبی یہی ہے کہ اس میں غلطیوں کی اصلاح کا موقع موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر معاشرے میں پائے جانے والے غصے اور ناراضی کو وہ اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک ’کلچرل شاک‘ ہے کہ ملک کی بیٹیاں اس طرح کی زبان استعمال کر سکتی ہیں۔

سزا نہیں، رہنمائی وقت کی ضرورت

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وقت ان بچوں کو گلے لگا کر انہیں صحیح راستہ دکھانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گمراہ بچے ہیں اور انہیں درست سمت دینا پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو سزا دینا، عدالتوں کے چکر لگوانا یا سماج میں انہیں ہدفِ تنقید بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

میں انہیں معاف کرنا چاہتا ہوں

انہوں نے کہا، ’’میں انہیں معاف کرنا چاہتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ معاشرہ بھی میرے اس جذبے کو قبول کرے، کیونکہ میرے دل میں صرف ایک ہی احساس ہے۔ کبھی کبھی ہمارے دانتوں کے نیچے اپنی ہی زبان آ جاتی ہے، خون بھی نکل آتا ہے، لیکن ہم اپنے دانت نہیں توڑتے، کیونکہ دانت بھی ہمارے ہیں، زبان بھی ہماری ہے اور بچے بھی ہمارے ہی ہیں۔‘‘

نوجوانوں کو مثبت راستہ اختیار کرنے کی اپیل

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گمراہ لوگوں کو صحیح راستہ دکھانا آسان کام نہیں ہوتا، لیکن ہمیں ہمیشہ مشکل کام کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں، نئی چیزیں سیکھیں اور ملک کی ترقی کے سفر میں فعال کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا، ’’بچو! آؤ، ہم سب مل کر ملک کے لیے آگے بڑھیں۔ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں، اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کی کوشش کریں۔ ہمارا ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور آئندہ بھی ترقی کرتا رہے گا۔ میری خواہش ہے کہ تمہارا مستقبل بھی روشن ہو۔ میں تمہارے لیے جیتا ہوں اور تمہارے روشن مستقبل کے لیے مسلسل محنت کرتا ہوں۔‘‘

ملک کی تعمیر میں متحد ہونے کی اپیل

اپنے پیغام کے اختتام پر وزیر اعظم مودی نے تمام ملک والوں، خصوصاً نوجوانوں سے متحد ہو کر قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر ملک کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھانا ہے اور زندگی میں ہونے والی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے مثبت سمت میں آگے بڑھنا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، پی ایم مودی اور صدر جمہوریہ نے تمغہ جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

باکسنگ میں لو لینا بورگوہین، پروین ہڈا اور انکش پنگھال نے گولڈ جیتا، ریسلنگ میں…

29 minutes ago

IRCTC Case: آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں لالو خاندان کی مشکلیں بڑھیں، لالو، رابڑی اور تیجسوی کی کل عدالت میں پیشی

IRCTC منی لانڈرنگ کیس میں لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو ہفتہ کو…

51 minutes ago

Raja Warring met Rahul Gandhi: پنجاب کانگریس میں بڑی تبدیلی، امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے راہل گاندھی کو سونپا استعفیٰ

امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے پنجاب کانگریس کے صدر کے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دے…

1 hour ago