قومی

PM Modi Flags Off Meerut Metro: وزیر اعظم مودی نے میرٹھ میٹرو اور نمو بھارت ٹرین کو دکھائی ہری جھنڈی، طلبہ کے ساتھ کیا سفر

میرٹھ: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز شتابدی نگر نمو بھارت اسٹیشن پر میرٹھ میٹرو اور نمو بھارت ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس اقدام کو قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں علاقائی رابطے اور جدید شہری ٹرانسپورٹ نظام کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کے میرٹھ پہنچنے پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر پنکج چودھری نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم شتابدی نگر اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے جدید میٹرو اور نمو بھارت ٹرین سروس کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے 82 کلو میٹر طویل دہلی–میرٹھ نمو بھارت کوریڈور قوم کے نام وقف کیا۔ اس کے ساتھ ہی آر آر ٹی ایس کے باقی حصوں کا بھی افتتاح کیا گیا، جن میں دہلی کے سرائے کالے خاں سے نیو اشوک نگر تک پانچ کلو میٹر اور اتر پردیش میں میرٹھ ساؤتھ سے مودی پورم تک تقریباً 21 کلو میٹر طویل راستہ شامل ہے۔

افتتاح کے بعد وزیر اعظم نے میرٹھ ساؤتھ اسٹیشن تک میٹرو میں سفر بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے مسافروں اور طلبہ سے گفتگو کی اور ان کے تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔ سفر کے دوران چند طلبہ نے وزیر اعظم کو اپنی بنائی ہوئی تصاویر بھی دکھائیں، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ نمو بھارت ٹرین 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ بھارت کا پہلا علاقائی تیز رفتار ٹرانزٹ نظام ہے، جس کے ذریعے صاحب آباد، غازی آباد، مودی نگر اور میرٹھ جیسے اہم شہری مراکز دہلی سے زیادہ تیزی سے منسلک ہو سکیں گے۔

سرائے کالے خاں اسٹیشن کو ایک بڑے ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ حب کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جو حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن، دہلی میٹرو کی پنک لائن، ویر حقیقت رائے آئی ایس بی ٹی اور رنگ روڈ سے آسان رابطہ فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ شتابدی نگر، بیگم پل اور مودی پورم بھی نئے نمو بھارت اسٹیشنوں میں شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایک ہی بنیادی ڈھانچے پر نمو بھارت اور میرٹھ میٹرو کا انضمام بین شہری تیز رفتار سفر اور شہر کے اندر آسان آمد و رفت کو فروغ دے گا، جس سے سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور کاربن اخراج میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Mutual Funds Investment: ہر ماہ 25,000 روپے کی ماہانہ ایس آئی پی یا 5 لاکھ روپے کی یکمشت سرمایہ کاری، 20 سال میں کس سے بنے گا زیادہ فنڈ؟

اب دونوں طریقوں کا موازنہ کریں تو دیے گئے اندازوں کے مطابق، 25,000 روپے کی…

24 minutes ago

Delhi-NCR, Air Pollution: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد بڑھی ٹھنڈ، کیا زہریلی ہوا سے بھی ملے گی راحت؟

دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح بھی تشویش بڑھا رہی ہے۔ 25 اکتوبر کو دستیاب…

56 minutes ago

Italy Protests: اٹلی میں احتجاج کی آگ پھر بھڑک اٹھی، کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے ہفتے کی شام سوشل میڈیا کے ذریعے ان…

1 hour ago

UP Special TET Exam: یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کی تاریخ کا اعلان، 31 اکتوبر سے ملیں گے ایڈمٹ کارڈ، جانیں مکمل شیڈول

یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…

10 hours ago