قومی

World Sanskrit Day 2026: ’سنسکرت میں بسا ہوا ہے بھارت کا علم‘، سنسکرت کے عالمی دن پر پی ایم مودی نے کی دانشواران کی تعریف

وزیر اعظم نے کہا کہ سنسکرت صرف ایک قدیم زبان نہیں بلکہ ہندوستان کی علمی، ثقافتی اور فکری روایت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس زبان میں ہندوستان کے علم، فلسفے، ادب اور تہذیب کی گہری جھلک ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت نے ہندوستان کی علمی روایت کو نسل در نسل آگے پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قدیم ہندوستان کے متعدد اہم متون، شاستروں اور علمی تصانیف سنسکرت زبان میں لکھی گئی ہیں، جنہوں نے ملک کی فکری روایت کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

سنسکرت کے فروغ میں اسکالرز کا اہم کردار

پی ایم مودی نے سنسکرت کے فروغ اور تحفظ کے لیے کام کرنے والے علما اور ماہرین کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت کو نئی نسل تک پہنچانے اور اس کی علمی روایت کو زندہ رکھنے میں اسکالرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کو بھی سنسکرت سے جڑنے اور اس کی علمی دولت کو سمجھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی زبانوں اور روایات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ قدیم علمی ورثے کو جدید نسل تک پہنچانا بھی ضروری ہے۔

سنسکرت کے عالمی دن کی اہمیت

سنسکرت کے عالمی دن ہر سال سنسکرت زبان کے علمی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تعلیمی اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں سنسکرت زبان کی اہمیت، اس کے ادب اور ہندوستانی تہذیب میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ پی ایم مودی کا یہ پیغام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس میں انہوں نے سنسکرت کو ہندوستان کی علمی روایت کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے اس کے تحفظ اور فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Jamia Millia Islamia ِStudent Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین انتخابات پر تعطل برقرار، 17ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری

کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کی کلاسیں آن لائن کر دی…

1 hour ago

Adani Ports : اڈانی پورٹس کی آمدنی میں دوسری سہ ماہی کے دوران 24 فیصد اضافہ

مالی سال 2027 کی پہلی ششماہی، یعنی اپریل سے ستمبر کے دوران، کمپنی کی آمدنی…

2 hours ago

UP MLC Election Results: یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتیں، وارانسی میں بی جے پی کو جھٹکا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سماج وادی پارٹی نے ٹیچر حلقے…

3 hours ago