قومی

Google AI Hub in Visakhapatnam: گوگل کا گیگاواٹ سطح کا ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر ہمارے ’’ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے وژن کے مطابق: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ گوگل کا گیگاواٹ سطح کا ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر ہمارے ’’ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے وژن کے مطابق ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ وشاکھاپٹنم میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) ہب قائم کرے گا۔ اس منصوبے کے لیے کمپنی اگلے پانچ سال (2026–2030) میں تقریباً 15 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی، جو بھارت میں کمپنی کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ ’’آندھرا پردیش کے متحرک شہر وشاکھاپٹنم میں گوگل اے آئی ہب کا آغاز خوشی کی بات ہے۔‘‘

ملٹی ڈائمینشنل سرمایہ کاری سے ٹیکنالوجی کی رسائی میں اضافہ

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ کثیر الجہتی سرمایہ کاری جس میں گیگا واٹ پیمانے پر ڈیٹا سینٹر کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہے، ٹیکنالوجی کی جمہور کاری کو ایک طاقتور تحریک فراہم کرے گا۔

گوگل اور الفابیٹ کے CEO کی پوسٹ پر ردعمل

وزیراعظم مودی نے گوگل اور الفابیٹ کے CEO سندر پچائی کی ایک پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سرمایہ کاری سب کے لیے AI کو یقینی بنائے گی، ہمارے شہریوں کو جدید ترین آلات فراہم کرے گی، ہماری ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے گی اور بھارت کو عالمی ٹیکنالوجی لیڈر کے طور پر مستحکم کرے گی۔‘‘ اس سے پہلے پچائی نے کہا تھا کہ وزیراعظم مودی سے بات کرکے انہیں بہت خوشی ہوئی اور وشاکھاپٹنم میں گوگل اے آئی ہب کے لیے منصوبے شیئر کیے۔

ہب کی خصوصیات اور بھارت میں اثر

پچائی نے کہا کہ ’’یہ ہب گیگاواٹ سطح کی کمپیوٹنگ صلاحیت، ایک نئے بین الاقوامی سب سی گیٹ وے اور بڑے پیمانے پر توانائی کے انفراسٹرکچر کو جوڑتا ہے۔ اس کے ذریعے ہم اپنی انڈسٹری ایج ٹیکنالوجی کو بھارت میں کاروباری اداروں اور صارفین تک پہنچائیں گے، AI جدت کو تیز کریں گے اور ملک بھر میں ترقی کو فروغ دیں گے۔‘‘

گوگل اور اڈانی گروپ کی شراکت

گوگل اے آئی ہب کو اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی کونیکس کے ساتھ مل کر بنایا جائے گا۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ ’’اڈانی گروپ کو اس تاریخی پروجیکٹ پر گوگل کے ساتھ شراکت پر فخر ہے۔ یہ منصوبہ بھارت کے ڈیجیٹل منظرنامے کے مستقبل کی تعریف کرے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ صرف انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری نہیں، بلکہ ایک ابھرتے ہوئے ملک کی روح میں سرمایہ کاری ہے۔ یہ شراکت قومی تعمیر کے ہمارے مشترکہ وژن اور 21ویں صدی کے آلات کے ذریعے ہر بھارتی کو بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ وشاکھاپٹنم اب ٹیکنالوجی کے لیے عالمی منزل بننے کے لیے تیار ہے اور ہم اس تاریخی سفر کے معمار بن کر پرجوش ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Flipkart-Amazon Sale 2026: فلیپ کارٹ اور ایمیزون کی سب سے بڑی تہوار سیل شروع، آئی فون سے لیپ ٹاپ اور ٹی وی تک بمپر آفرز

انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…

2 hours ago

Demand CEC Resignation: ایس آئی آر معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ، 10 اکتوبر کے احتجاج میں نوجوانوں سے شرکت کی اپیل

انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…

2 hours ago