شری کاکولم: آندھرا پردیش کے شری کاکولم ضلع میں واقع وینکٹیشور سوامی مندر میں ہفتہ کے روز عقیدت مندوں کے درمیان بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ واقعہ ایکادشی اُتسو کے دوران اس وقت پیش آیا جب مندر میں ہزاروں عقیدت مند پوجا کے لیے جمع تھے اور اچانک بھیڑ بڑھنے سے افراتفری پھیل گئی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اس المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’’آندھرا پردیش کے شری کاکولم کے وینکٹیشور سوامی مندر میں ہوئی بھگدڑ سے انتہائی دکھی ہوں۔ میری ہمدردیاں ان اہل خانہ کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں‘‘۔ وزیراعظم دفتر (پی ایم او) نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم وزیراعظم قومی ریلیف فنڈ سے فراہم کی جائے گی۔
اس حادثے پر مرکزی وزراء نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’وینکٹیشور سوامی مندر میں ہوئی بھگدڑ میں جانوں کے ضیاع سے انتہائی افسردہ ہوں۔ میری تعزیت ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں‘‘۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ ’’شری کاکولم ضلع کے کاشی بُگّا میں واقع وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ ایک دردناک سانحہ ہے۔ کئی معصوم عقیدت مندوں کی جان گئی اور متعدد زخمی ہوئے۔ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے گہری ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے بھی حادثے پر رنج ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ عقیدت مندوں کی موت پر میں گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ خدا سے دعا ہے کہ متاثرین کو اس سانحے کا سامنا کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے‘‘۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ حکومت نے واقعہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کے احکامات جاری کیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کا پائیدار ترقی، اختراع اور طلبہ کی…
وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا ایک مضمون سوشل…
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو نئی دہلی میں واقع اپنی سرکاری…
10 اکتوبر کو جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی سخت،…
مباحثوں کا محور ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں کا تحفظ، بارش کے پانی کا ذخیرہ،…
اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…