قومی

PM Modi expresses grief over Karur stampede: کرور بھگدڑ میں 31 افراد کی ہلاکت کا خدشہ، پی ایم مودی نے کیا افسوس کا اظہار

کرور: تمل ناڈو کے کرور میں ہفتہ کے روز ٹی وی کے کے سربراہ اور اداکار سے سیاست دان بنے وجے کی ریلی میں بھاری بھیڑ کے باعث بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اس حادثے میں کئی بچوں سمیت کم از کم 31 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ 58 زخمی ہیں۔ ریلی کے دوران بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی اور کئی لوگ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ ایمبولینس کو موقع پر پہنچنے میں بھی کافی مشقت کرنی پڑی۔

پی ایم مودی کا اظہارِ افسوس
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا، “تمل ناڈو کے کرور میں ایک سیاسی ریلی کے دوران پیش آنے والا افسوسناک واقعہ انتہائی دردناک ہے۔ میری ہمدردیاں اُن خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں اس کٹھن وقت میں اُنہیں قوت عطا ہونے کی خواہش کرتا ہوں۔”

کیا ہے پورا معاملہ؟
وجے جب جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے تبھی بھیڑ مسلسل بڑھتی گئی۔ گرمی اور دھکم پیل کے درمیان کئی کارکن اور بچے بے ہوش ہوگئے۔ صورتحال دیکھ کر وجے نے فوراً تقریر روک دی اور انتخابی بس سے پانی کی بوتلیں پھینک کر لوگوں کو راحت دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے ایمبولینس کے لیے راستہ بنانے کی بھی اپیل کی۔

زخمیوں کا علاج جاری
بے ہوش افراد کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریلی میں موجود لوگوں کے مطابق بھگدڑ کے بعد افراتفری مچ گئی اور کئی لوگ ایک دوسرے پر گر پڑے۔ وجے نے حالات کو سمجھتے ہوئے اپنی تقریر مختصر کر دی اور ریلی کو وقت سے پہلے ختم کر دیا۔

حرکت میں آئی ریاستی حکومت
حادثے کے بعد ریاستی حکومت حرکت میں آگئی۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے واقعے کو تشویشناک قرار دیا اور عام لوگوں سے ڈاکٹروں اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی، وزیر سبرامنیم اور ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ تمام زخمیوں کو فوری طبی سہولیات دی جائیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

6 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

6 hours ago