نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز عالمی سطح کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی، جنہوں نے بھارت میں سرمایہ کاری، آپریشنز کی توسیع اور ٹیکنالوجی شعبے میں مضبوط تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم مودی نے بھی ان ملاقاتوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکتیں بھارت کے ٹیکنالوجی مستقبل کو نئی رفتار دیں گی۔ منگل کو مودی سے ملاقات کرنے والوں میں کاگنیزنٹ کے سی ای او روی کمار ایس، انٹیل کے سی ای او لپ-بو ٹین اور مائیکروسافٹ کے چیئرمین و سی ای او ستیا نڈیلا شامل تھے۔ ان سربراہان نے بھارت کی تیز رفتار ڈیجیٹل ترقی، اے آئی انقلاب اور سیمی کنڈکٹر مشن کو مستقبل کے لیے فیصلہ کن قرار دیا۔
کاگنیزنٹ کی توسیع اور مہارت سازی کے منصوبے
وزیراعظم مودی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ روی کمار ایس اور راجیش وارئیر کے ساتھ ملاقات انتہائی مثبت رہی۔ انہوں نے بھارت میں کاگنیزنٹ کے مسلسل تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی مہارت سازی اور مصنوعی ذہانت پر توجہ مستقبل کے مضبوط اشتراک کی بنیاد رکھتی ہے۔ اس سے پہلے کاگنیزنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمپنی بھارت کے ابھرتے شہروں میں توسیع کے لیے پُرعزم ہے اور ملک میں مہارت سازی اور پائیدار ترقی کے لیے اپنے کردار کو مزید مضبوط کرے گی۔ کمپنی نے بتایا کہ ملاقات میں ای آئی اپنانے میں تیزی، تعلیمی سرمایہ کاری، اور پروڈکٹیوٹی بڑھانے کے اقدامات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔
انٹیل کی بھارت سیمی کنڈکٹر مشن کو مضبوط حمایت
وزیراعظم مودی نے انٹیل کے سی ای او لپ-بو ٹین سے ملاقات کے بعد لکھا کہ ان سے مل کر خوشی ہوئی۔ مودی نے کہا کہ بھارت کے سیمی کنڈکٹر شعبے میں تیزی سے بڑھتی صلاحیت کو انٹیل کی مسلسل شمولیت اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انٹیل کے نوجوان بھارتی ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنے سے ٹیکنالوجی کے میدان میں نئے امکانات پیدا ہوں گے۔ لپ-بو ٹین نے بھی ملاقات کے بعد ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ وزیراعظم مودی سے نئی دہلی میں ملاقات ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے بھارت کے ٹیکنالوجی شعبے کی وسعت، سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے مستقبل پر گفتگو کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا۔ ٹین نے اس موقع پر بھارت سیمی کنڈکٹر مشن کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
ٹیکنالوجی کے مستقبل میں بھارت کا ابھرتا مقام
ملاقاتوں سے یہ پیغام واضح ہے کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھارت کے مستقبل پر بھرپور اعتماد رکھتی ہیں۔ مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مہارت سازی کے شعبوں میں بڑھتا بین الاقوامی تعاون بھارت کو ٹیکنالوجی کے عالمی نقشے پر مزید مضبوطی کے ساتھ ابھار رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…