قومی

PM Modi criticise congress government: کانگریس حکومت نے 100 اضلاع کو پسماندہ قرار دے کر انہیں بھلا دیا جبکہ ہم نے آسپریشنل ڈسٹرکٹس پلان کے تحت کی گئی کوششوں کو اُجاگر کیا:  پی ایم مودی

 وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز گزشتہ  کانگریس حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اُس نے ’پسماندہ‘ اضلاع کو نظر انداز کر دیا تھا۔ انہوں نے آسپریشنل ڈسٹرکٹس پلان کی کامیابی کو اجاگر کرتے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ان اضلاع کو پسماندہ قرار دینے کے بعد ’’انہیں بھلا دیا‘‘، لیکن بی جے پی حکومت نے انہیں آسپریشنل ڈسٹرکٹس قرار دے کر خصوصی توجہ دی۔

سڑکوں کی رابطہ کاری، بجلی کی فراہمی اور ویکسینیشن کے فوائد میں نمایاں اضافہ

وزیر اعظم مودی نے مرکزی حکومت کے کام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان اضلاع میں سڑکوں کی رابطہ کاری، بجلی کی فراہمی اور ویکسینیشن کے فوائد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک خصوصی زرعی پروگرام کے دوران کہاکہ:’’گزشتہ حکومتوں نے ملک کے 100 سے زائد اضلاع کو پسماندہ قرار دے کر ان کو بھلا دیا تھا۔ ہم نے ان اضلاع پر خصوصی توجہ دی اور انہیں ‘اِسپریشَنل ڈسٹرکٹس’ یعنی امید افزا اضلاع‘ قرار دیا۔ ان اضلاع میں تبدیلی کا ہمارا منتر تھا: ہم آہنگی (convergence)، تعاون (collaboration)، اور مقابلہ (competition)۔

یعنی، سب سے پہلے ہر حکومتی محکمہ اپنے اپنے منصوبے نافذ کرے، پھر ضلع کے ہر شہری کو شامل کرے، اس کے بعد ایک مشترکہ کوشش کے جذبے سے کام کرے، اور پھر دوسرے اضلاع سے صحت مند مقابلہ کرے۔‘‘

اس نقطۂ نظر کے فوائد آج نظر آ رہے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ’’اس نقطۂ نظر کے فوائد آج واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ ان 100 سے زائد پسماندہ اضلاع — جنہیں ہم اب ’اِسپریشَنل ڈسٹرکٹس‘کہتے ہیں — میں آزادی کے بعد سے 20 فیصد بستیوں تک کبھی سڑک نہیں پہنچی تھی۔ آج، ’اِسپریشَنل ڈسٹرکٹس پلان‘کی بدولت، ان میں سے زیادہ تر بستیوں کو سڑک سے منسلک  کر  دیا گیا ہے۔

بچوں کو ٹیکہ کاری کی سہولت

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’اسی طرح، اس وقت ان پسماندہ اضلاع میں 17 فیصد بچے ٹیکہ کاری (ویکسینیشن) سے محروم تھے۔ آج، اس منصوبے کی بدولت زیادہ تر بچوں کو ٹیکہ کاری کی سہولت حاصل ہو رہی ہے۔انہی اضلاع میں اُس وقت 15 فیصد سے زائد اسکولوں میں بجلی نہیں تھی۔ لیکن آج، ’اِسپریشَنل ڈسٹرکٹس پلان‘کی بدولت ہر ایسے اسکول کو بجلی کا کنکشن فراہم کیا جا چکا ہے۔‘‘وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوری 2018 میں ’’اِسپریشَنل ڈسٹرکٹس پروگرام‘‘  کا آغاز کیا، جس کا مقصد ملک کے سب سے کم ترقی یافتہ 112 اضلاع کو تیزی سے اور مؤثر طریقے سے تبدیل کرنا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی حکومت نے زرعی شعبے کو کانگریس حکومت کی نسبت زیادہ سبسڈی دی ہے۔

سبسڈی میں اضافہ

وزیر اعظم نے کہا کہ ، ’’کانگریس حکومت نے 2014 سے پہلے 10 برسوں میں 5 کروڑ روپے کی سبسڈی دی… ہماری حکومت، بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے گزشتہ دس برسوں میں کھاد کی سبسڈی 13 لاکھ کروڑ روپے سے زائد فراہم کی ہے۔ مزید  یہ کہ، کانگریس حکومت کا زرعی شعبے پر سالانہ خرچ وہ رقم سے کم ہے جو بی جے پی حکومت کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں پی ایم کسان سمّان نِدھی کے تحت جمع کرواتی ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Todays Weather: موسم نے بدلا رخ! کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان، آئی ایم ڈی نے جاری کی پیش گوئی

مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…

2 hours ago

Delhi IIC Bazm-e-Sahafat: ’اردو مسلمانوں کی نہیں، ہندوستان کی زبان ہے‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین کا اظہارِ خیال

بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…

3 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: اردو کو رسم الخط میں نہ باندھو، یہ دلوں کی زبان ہے، بزمِ صحافت میں بولے شاہد صدیقی

اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے شاہد صدیقی نے بتایا کہ وہ اردو اخبارات کے…

3 hours ago