قومی

PM Modi greets Chandrababu Naidu on completing 15 years as CM: پی ایم مودی نے چندرا بابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر 15سال مکمل کرنے پر دی مبارکباد

پی ایم  نریندر مودی نے ہفتہ کو تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے لیڈراین چندرابابو نائیڈو کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی اور انہیں آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر 15 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے کہا کہ انہوں نے ٹی ڈی پی لیڈر کو فون کیا اور اپنے پورے سیاسی کیریئر میں ان کے “مستقبل کے وژن اور اچھی حکمرانی کے عزم” کی تعریف کی۔

نائیڈو نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: پی ایم  مودی جی، آپ کے ان محبت بھرے الفاظ کا شکریہ۔ میں آپ کے تعاون سے سنہری آندھرا پردیش کی تعمیر کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں اور یہ یقینی بناؤں گا کہ آپ کی دوراندیش قیادت میں یہ ریاست آپ کے ترقی یافتہ بھارت کے مشن میں
ایک پیش رو قوت بنے۔”

یہ بھی پڑھیں: جیتن رام مانجھی 15 سے کم سیٹوں پر انتخاب لڑنے کو تیار نہیں، چراغ پاسوان کی پارٹی کے لیے نہیں چھوڑیں گے یہ سیٹ

“میں نے کئی مواقع پر چندرا بابو گارو کے ساتھ قریب سے کام کیا ہے، اس وقت سے جب ہم دونوں 2000 کی دہائی کے اوائل میں وزیر اعلیٰ تھے۔ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ وہ آندھرا پردیش کی فلاح و بہبود کے لیے پرجوش طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

نائیڈو نے پہلی بار یکم ستمبر 1995 کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔ انہوں نے 1995 سے 2004 تک ریاست پر مسلسل حکومت کی اور 2014 میں دوبارہ وزیر اعلیٰ بن گئے۔ وہ ایک بار پھر 2024 میں چوتھی بار کرسی پر چڑھ گئے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر وزیر داخلہ امت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاوم کو سراہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

12 minutes ago

PM Modi Wishes Chirag Paswan: یوم پیدائش پر پی ایم مودی اورامت شاہ کی چراغ پاسوان کو مبارکباد، فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں خدمات کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کے مفاد اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں…

31 minutes ago

PM Modi Invites Tourists: وزیر اعظم مودی نے ایکتا نگر کے رین فاریسٹ اور اسکائی واک سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کے ضلع نرمدا کے ایکتا نگر میں…

2 hours ago