قومی

PM Modi congratulates armed forces for Operation Sindoor: وزیراعظم مودی نے مسلح افواج کو آپریشن سندور کی کامیابی پر دی مبارکباد، افواج کی مشترکہ حکمتِ عملی پر دیا زور

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے مسلح افواج کو آپریشن سندور کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ تینوں افواج کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی مشترکہ حکمت عملی، خود انحصاری اور اختراعات کو فروغ دینا ضروری ہے۔

انہوں نے سمندری ڈکیتی کی روک تھام کے آپریشنز اور تنازعہ زدہ علاقوں سے بھارتی شہریوں کی محفوظ واپسی میں مسلح افواج کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے قوم کی تعمیر اور دوست ممالک کو انسانی امداد اور قدرتی آفات کے دوران ریلیف فراہم کرنے میں بھی مسلح افواج کی تعریف کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کولکتہ میں منعقدہ 16ویں مشترکہ (آرمی، نیوی، ایئرفورس) کمانڈرز کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسلح افواج کی مختلف سرگرمیوں پر اپنے خیالات پیش کیے۔ یہ کانفرنس ہر دو سال میں ایک بار منعقد ہوتی ہے اور اسے مسلح افواج کا اعلیٰ ترین غور و فکر کا پلیٹ فارم تصور کیا جاتا ہے، جس میں ملک کی اعلیٰ فوجی اور سول قیادت مستقبل کی فوجی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرتی ہے۔

اس سال کانفرنس کا موضوع ’ایئر آف ریفارمز—ٹرانسفارمنگ فار دی فیوچر‘ ہے، جو مسلح افواج کی جدید کاری اور تبدیلی کے موجودہ عمل سے جڑا ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کو آپریشن سندور کی کامیابی پر مبارکباد دی اور قوم کی تعمیر، سمندری ڈکیتی مخالف آپریشنز، تنازعہ زدہ علاقوں سے بھارتی شہریوں کی محفوظ واپسی اور دوست ممالک کو انسانی امداد اور قدرتی آفات کے دوران ریلیف فراہم کرنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے سال 2025 کو دفاعی شعبے میں اصلاحات کا سال قرار دیتے ہوئے وزارتِ دفاع کو ہدایت دی کہ مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ہر صورت حال میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی، خود انحصاری اور اختراعات کو فروغ دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم کو اس موقع پر آپریشن سندور کے بعد کی صورت حال میں مسلح افواج کی عملی تیاری، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور جنگی حکمت عملی کے تناظر میں مستقبل کی جنگوں کے بارے میں، نیز گزشتہ دو برسوں میں نافذ اصلاحات اور آئندہ دو برسوں کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا۔

آنے والے دو دنوں میں یہ کانفرنس مختلف ساختی، انتظامی اور عملی امور کا جامع جائزہ لے گی۔ اس میں تمام افواج سے حاصل کردہ فیڈ بیک، عالمی عدم استحکام کے درمیان بھارت کی فوجی تیاری اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق آئندہ کے روڈ میپ پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ یہ بھارتی مسلح افواج کی ایک نہایت اہم ’’مشترکہ کمانڈرز کانفرنس‘‘ ہے، جس میں بری فوج، فضائیہ اور بحریہ کے اعلیٰ کمانڈرز موجود ہیں۔ یہاں مشترکہ حکمت عملی، مشترکہ آپریشن سمیت مختلف امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پیر کو وزیراعظم نریندر مودی نے ’’مشترکہ کمانڈرز کانفرنس‘‘ کا افتتاح کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ کمانڈرز کانفرنس کے دوران فوج سے جڑے اہم موضوعات پر حکمت عملی طے کی جاتی ہے اور کئی اہم فیصلے بھی لیے جاتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم مستقبل کی حکمت عملی بنانے میں بھی خصوصی کردار ادا کرتا ہے۔ 15 سے 17 ستمبر تک مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں مشترکہ کمانڈرز کانفرنس 2025 کا انعقاد ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

55 minutes ago

Vijeta Dahiya: اقتدار تبدیلی کی بات کرنا غیر آئینی نہیں، جمہوریت میں عوام کو حکومت بدلنے کا حق ہے: وجیتا دہیا

پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…

2 hours ago

Manisha Koirala’s Message for Women: ’’بدلتے جسم سے لڑنے کے بجائے اسے سمجھیں…‘‘، منیشا کوئرالا کا خواتین کو خاص پیغام

منیشا کوئرالا نے خواتین سمیت سبھی لوگوں سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل…

2 hours ago