قومی

Chemical factory incident: بھیواڑی کی کیمیکل فیکٹری حادثے پر وزیراعظم نریندر مودی کا اظہار تعزیت، زخمیوں کیلئے کی جلد صحت یابی کی دعا

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے راجستھان کے بھیواڑی علاقے میں کیمیکل فیکٹری میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ راجستھان کے بھیواڑی میں آگ کا حادثہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ وزیراعظم نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت: فوری راحت و بچاؤ کارروائیاں

راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے اس واقعے کو ’’انتہائی دلخراش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو فوری طور پر راحت اور ریسکیو آپریشن انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھیواڑی کے خوشکھیڑا انڈسٹریل ایریا میں واقع فیکٹری میں آگ لگنے سے جانی نقصان کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مرحومین کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

اپوزیشن اور کانگریس کا ردعمل

راجستھان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ٹیکا رام جولی نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے سات افراد کے زندہ جل جانے کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اسی دوران راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے حکومت اور انتظامیہ سے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں اس طرح کے حادثات عام ہوتے جا رہے ہیں۔ ڈوٹاسرا نے اجمیر روڈ پر کیمیکل ٹینکر الٹنے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں 16 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان کے مطابق یہ ایک انتہائی سنگین مسئلہ ہے جس پر حکومت کو سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔

7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

حکام کے مطابق راجستھان کے خیرتھل-تیجارہ ضلع کے بھیواڑی علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں پیر کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم سات افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

3 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

3 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago