قومی

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تمام وزرا کے لیے سیوا تیرتھ میں چنتن شِور کا آغاز کیا ہے۔ یہ غور و فکر 4 الگ الگ دنوں 23، 24، 30 ستمبر اور 1 اکتوبر کو ہوگا۔ اس شِور میں کل 67 وزرا شامل ہیں، جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی قیادت 3 مرکزی وزرا کریں گے۔

کن موضوعات پر ہوگی گفتگو؟

4 روزہ چنتن شِور میں مختلف موضوعات پر غور و فکر کیا جائے گا۔ پہلے دن کا موضوع شخصیت سازی سے خود کی ترقی، دوسرے دن عوامی اعتماد سے عوامی حمایت، تیسرے دن وزارت کی کارکردگی اور آخری دن مؤثر ابلاغ رکھا گیا ہے۔ ان مباحث کا مقصد یہ ہے کہ وزرا اپنے کام کاج کو مزید بہتر انداز میں عوام تک پہنچا سکیں اور لوگوں کا حکومت پر اعتماد مضبوط ہو۔

2015 میں بھی ہوا تھا ایسا شِور

یہ پہلی بار نہیں ہے جب پی ایم مودی نے وزرا کے لیے اس طرح کا چنتن شِور منعقد کیا ہے۔ اپنی پہلی حکومت کی مدت کے دوران 2015 میں بھی انہوں نے وزرا کے لیے چنتن شِور کا انعقاد کیا تھا۔ اس وقت کام میں تیزی، شفافیت اور انتظامی کارکردگی پر زور دیا گیا تھا۔اس بار توجہ اس بات پر ہے کہ حکومت کی کامیابیوں اور پالیسیوں کو عوام تک کس طرح مؤثر انداز میں پہنچایا جائے اور عوامی حمایت کو مضبوط کیا جائے۔

وزرا کے کام کاج کا جائزہ

چنتن شِور کے دوران 28 ستمبر کو وزیر اعظم مودی وزرائے مملکت کے دوسرے گروپ کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس اجلاس میں ان کے کام کاج کا جائزہ لیا جائے گا، معیشت سے متعلق تجاویز لی جائیں گی اور آئندہ کی سمت پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

کیا ہے چنتن شِور کا مقصد؟

اس پورے پروگرام کا مقصد وزرا کو اپنے متعلقہ محکموں کے کام کاج کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام سے رابطہ مضبوط کرنے پر توجہ دینا ہے۔ پی ایم مودی چاہتے ہیں کہ حکومت کی پالیسیوں اور تبدیلیوں کو عام لوگوں تک آسان اور مؤثر انداز میں پہنچایا جائے، تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوسکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

4 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

5 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

5 hours ago