قومی

PM Modi chairs important meet: وزیر اعظم مودی کی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور چیف جسٹس سنجیو کھنہ کے ساتھ اہم میٹنگ، سی بی آئی کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری پر ہوئی بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سی بی آئی ڈائریکٹر کی تقرری کرنے والی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ نے بھی شرکت کی۔ یہ میٹنگ پیر کی شام وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ چوں کہ 25 مئی کو موجودہ سی بی آئی ڈائریکٹر پروین سود کی دو سالہ مدت کا اختتام ہونے والا، لہٰذا اس سلسلے میں یہ میٹنگ نہایت اہم اور ضروری ہے۔

کون کرتا ہے سی بی آئی کے ڈائریکٹر کا تقرر؟

واضح رہے کہ سی بی آئی کے ڈائریکٹر کی تقرری مرکزی حکومت کی طرف سے ایک تین رکنی کمیٹی کی سفارش پر کی جاتی ہے، جس کی سربراہی وزیر اعظم کرتے ہیں۔ اس سہ رکنی کمیٹی میں وزیر اعظم کے علاوہ لوک سبھا اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس آف انڈیا شامل ہوتے ہیں۔ سی بی آئی کے ڈائریکٹر کا تقرر بنیادی طور پر دو سال کی مدت کے لیے جاتا ہے، تاہم اس میں زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک ہی توسیع ہو سکتی ہے۔

25 مئی کو ختم ہو رہی ہے موجودہ ڈائریکٹر کی مدت

سی بی آئی کے موجودہ ڈائریکٹر پروین سود کی مدت کار 25 مئی کو پوری ہونے والی ہے اور ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔ کرناٹک کیڈر کے 1986 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر اور ریاستی پولیس کے سابق سربراہ پروین سود نے مئی 2023 میں سبودھ کمار جیسوال کی جگہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کا چارج سنبھالا تھا۔ موجودہ سی بی آئی ڈائریکٹر نے آئی پی ایس میں تقریباً 37 سال کے اپنے طویل دور میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے ماریشس حکومت کے مشیر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے کئی انتہائی حساس اور اعلیٰ سطحی کیسز کی تحقیقات کی نگرانی بھی کی ہے۔

کون بن سکتا ہے سی بی آئی کا ڈائریکٹر؟ 

سپریم کورٹ کی 2019 کی ہدایت کے مطابق جن افسران کی چھ ماہ سے کم سروس باقی ہو، وہ سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدہ کے لیے غور کیے جانے کے اہل نہیں ہیں۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ڈائریکٹر کی میعاد کم از کم دو سال ہونی چاہیے اور کوئی بھی ٹرانسفر یا تقرری کمیٹی کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ مزید برآں سنٹرل ویجیلنس کمیشن ایکٹ 2003 نے بھی رسمی طور پر سی بی آئی ڈائریکٹر کے لیے دو سال کی مدت مقرر کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

18 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

2 hours ago