جھارکھنڈ کے پلامو میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) پرجم کرحملہ بولا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ آپ لوگوں کا جوش دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے آپ سے جے ایم ایم اورکانگریس کودن میں ہی تارے دکھا دیئے ہیں۔ 2014 میں آپ کے ووٹ نے ایسا کام کیا کہ پوری دنیا ہندوستان کی جمہوریت کی طاقت کوسلام کرنے لگی۔
وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ کانگریس کومودی کے آنسومیں اپنی خوشی نظرآتے ہیں۔ پریشان اورمایوس کانگریس کومودی کے آنسواچھے لگتے ہیں۔غریبی نہیں دیکھنے والے میرے آنسوکا درد نہیں جانتے۔ یہ آنسووہی سمجھ سکتا ہے، جس نےغریبی دیکھی ہو، جس نے پریشانی میں زندگی گزاری ہو۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ عہدہ، وقار، خوشی اورخوشحالی سے دورہوں۔ میں غریبی کی زندگی گزارکریہاں آیا ہوں۔
کانگریس نے بدعنوانی سے وراثت کھڑی کی
وزیراعظم مودی نے کہا کہ کانگریس نے بدعنوانی سےوراثت کھڑی کی۔ جے ایم ایم کانگریس کے لیڈران نے بدعنوانی سے زبردست جائیداد کھڑی کی ہے۔ جائیداد ہو، سیاست ہو، سب کچھ یہ اپنے اپنے بچوں کے لئے جمع کر رہے ہیں۔ یہ ان کے لئے وراثت میں ڈھیرساری کالی کمائی چھوڑکرجائیں گے۔ مگرمودی موج نہیں مشن کے لئے آیا ہے۔ ملک کے بچے ہمارے وارث ہیں۔
جموں وکشمیرمیں ہم نے گرادی370 کی دیوار
وزیراعظم مودی نے کہا کہ آپ کے ایک ووٹ کی طاقت سے جموں وکشمیرمیں دفعہ 370 کی دیوارکو زمین میں گاڑدیا گیا۔ ہمارے جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، بہاراورآندھرا پردیش میں، پشوپتی سے لے کرتروپتی تک نکسل واد، دہشت گردی پھیلاکریہاں کی سرزمین کولہولہان کردیتا تھا۔ آپ کے ایک ووٹ نے کتنی ہی ماؤں کی امید پوری کی اوراس سرزمین کونکسل وادی دہشت گردی سے آزادی دلادی۔
نیا بھارت گھر میں گھس کر مارتا ہے
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ایک وقت وہ صورتحال تھی، جب دہشت گرد حملے کے بعد کانگریس کے ڈرپوک حکومت دنیا بھرمیں جاکر روتی تھی، لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان پوری دنیا میں جاکر رو رہا ہے۔ آج پاکستان کے لیڈر کانگریس کے شہزادے کو وزیراعظم بنانے کے لئے دعا کررہے ہیں۔ تاہم مضبوط بھارت تو اب مضبوط حکومت ہی چاہتا ہے۔ نیا بھارت ڈوجیئرنہیں دیتا، سرجیکل اسٹرائیک کرتا ہے۔ نیا بھارت گھرمیں گھس کر مارتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کیون رڈ نے کہا - ڈونلڈ ٹرمپ کے دل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے…
17 اکتوبر کو جب سرسید احمد خاں کو یاد کیا جائے تو ان کے اس…
گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…
ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مویشی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ’زیرو ٹالرنس‘ پالیسی کے تحت جموں و کشمیر سے…