قومی

PM Modi Assam Rally: کانگریس نے آسام کی روح، شان، شناخت اور سلامتی سے کھلواڑ کیا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام کے ضلع بسوناتھ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کا دعویٰ کیا اور کانگریس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے دہائیوں تک آسام کی روح، شان، شناخت اور سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تیسری مرتبہ حکومت بنانے کا یقین ترقیاتی کاموں اور عوامی اعتماد کی بنیاد پر قائم ہے۔ وزیر اعظم بدھ کے روز انتخابی مہم کے سلسلے میں آسام کے دورے پر تھے، جہاں انہوں نے بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ڈبل انجن حکومت نے ریاست کی ترقی کو نئی رفتار دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں ایک ہی جماعت کی حکومت ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا گیا ہے اور اس کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آزادی کے بعد کانگریس نے اقتدار کے لیے آسام کے مفادات کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے ووٹ بینک کی سیاست کے لیے غیر قانونی دراندازی کو فروغ دیا اور اس کے نتیجے میں ریاست کی لاکھوں بیگھا زمین پر غیر قانونی قبضے ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والے لوگ جہاں چاہتے بستیاں بساتے رہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہی، جس سے آسام کی شناخت اور ثقافت کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ملک جانتا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس ترقی مخالف رہی ہے اور بدعنوانی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آسام میں کانگریس کی پالیسیوں نے نہ صرف زمینوں پر قبضوں کو بڑھایا بلکہ جنگلات، محفوظ علاقوں اور ایک سینگ والے گینڈوں کے تحفظ کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ ان کے مطابق موجودہ حکومت نے غیر قانونی قبضوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور ریاست کی زمین کو آزاد کرایا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی اور این ڈی اے کو ملک بھر میں حمایت اس لیے مل رہی ہے کیونکہ یہ اتحاد ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کے تحفظ کو بھی یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو ملک کی تاریخ اور ورثے سے نفرت رہی ہے جبکہ موجودہ حکومت قومی ہیروز کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے عوام بھپین ہزاریکا کی خدمات کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے بھپین ہزاریکا کو بھارت رتن سے نوازا جبکہ کانگریس کے کچھ رہنماؤں نے اس کا مذاق اڑایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ان تمام شخصیات کا احترام کرتی ہے جنہوں نے ملک کی ترقی میں کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ آسام کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سڑکیں، جدید پل اور جدید ریل رابطہ نہ صرف صنعتوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ زراعت اور سیاحت کے شعبوں کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ شعبے ہیں جہاں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے آسام آنے والے افراد ریاست کی پسماندگی دیکھ کر حیران رہ جاتے تھے، لیکن آج صورتحال بدل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج آسام میں سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی ترقی دیکھ کر لوگ مثبت حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا نے حال ہی میں آسام کے ایسے ہائی ویز بھی دیکھے ہیں جہاں لڑاکا طیارے بھی اتر سکتے ہیں، جو ریاست کی ترقی کا واضح ثبوت ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ حکومت برہم پتر ندی کے نیچے سے سڑک اور ریل سرنگ بنانے کا منصوبہ بھی شروع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوہری سرنگ کی تعمیر پر تقریباً اٹھارہ ہزار چھ سو باسٹھ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے ریاست میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور نقل و حمل میں آسانی آئے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آسام خام تیل کی پیداوار میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور گیس کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا کے کئی ممالک توانائی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، اس وقت آسام ہندوستان کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوام ترقی، امن اور خوشحالی کے حق میں ووٹ دیں گے۔ وزیر اعظم نے یقین ظاہر کیا کہ ریاست کے عوام ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے بی جے پی کو ایک بار پھر موقع دیں گے اور آسام کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Amit Shah Bhopal Visit: بھوپال میں 5 روزہ ہائی ٹیک نمائش، 3 اکتوبر کو امت شاہ کریں گے افتتاح

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ 3 اکتوبر کو بھوپال میں نئے فوجداری قوانین…

40 minutes ago

LPU Phagwara Student Protest: پنجاب کی ایل پی یو میں پھر ہنگامہ، گیٹ بند کیے جانے پر بھڑکے طلبہ، کیمپس میں بھاری پولیس فورس تعینات

لولی پروفیشنل یونیورسٹی (LPU) فگواڑہ میں اتوار کی شام ایک بار پھر ہنگامے کی صورتحال…

49 minutes ago

PM Modi Mann Ki Baat: آملے نے بدلی قسمت! ’من کی بات‘ میں پی ایم مودی نے کہا، پرتاپ گڑھ ’وکل فار لوکل‘ کی مثال

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 138ویں…

1 hour ago

Bihar News: سیلاب متاثرین کے درمیان پہنچے پپو یادو، انتظامیہ پر برہم، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر دیا سخت بیان

پپو یادو نے کہا کہ سیلاب جیسی سنگین صورتحال میں انتظامیہ کی ذمہ داری ہے…

1 hour ago