قومی

PM Modi arrives in Manila: آسیان-انڈیا اور مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم مودی پہنچے منیلا، سربراہ اجلاسوں میں کل کریں گے شرکت

منیلا: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز منیلا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں ثقافتی پروگرام کے ذریعے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وہ 23ویں آسیان-انڈیا سربراہی اجلاس اور 21ویں مشرقی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر فلپائن پہنچے ہیں۔  دورے کے دوران وزیر اعظم 17 نومبر کو دونوں علاقائی سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ فلپائن کے صدر فرڈینینڈ آر مارکوس جونیئر کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے اور ملک میں مقیم ہندوستانی برادری کے افراد سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم کی آمد سے قبل ہندوستانی نژاد افراد نے ان کے دورے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسے جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں مقیم ہندوستانیوں کے لیے ایک خاص موقع قرار دیا۔

ہندوستانی برادری میں وزیر اعظم کے دورے پر جوش

انڈیا بزنس فورم کے صدر دلیپ تیواری نے کہا کہ ہندوستانی برادری خاص طور پر 2017 کے بعد وزیر اعظم مودی کے دوسرے دورے کو لے کر پُرجوش ہے۔ انہوں نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یہاں پوری ہندوستانی برادری بہت پُرجوش ہے۔ 2017 کے بعد وزیر اعظم دوسری مرتبہ یہاں آ رہے ہیں۔ ہندوستانیوں کے تئیں احترام میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ 10 سے 12 سال پہلے ہمیں وہی عزت حاصل نہیں تھی جو آج مل رہی ہے۔ ہمیں اس پر بہت فخر ہے۔‘‘ شانتھی آیورویدا فلپائن کی بانی اور چیئرپرسن شونا رائے نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ ہندوستانی اور فلپائنی، دونوں برادریوں کے لیے خوشی کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم بہت پُرجوش ہیں۔ وزیر اعظم مودی کا یہاں آنا ہم سب کے لیے، ہندوستانی برادری کے ساتھ ساتھ فلپائنی برادری کے لیے بھی بڑی خوشی کی بات ہے۔ وہ عالمی سطح کے ایک عظیم رہنما ہیں اور ان کے یہاں آنے سے میرے خیال میں فلپائن کو بہت فائدہ ہوگا۔‘‘ سندھو کرشنن، پورنیما رام کرشنن، کھیاتی اور پرکاش شرما سمیت برادری کے دیگر افراد نے بھی وزیر اعظم کے استقبال کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ پنجابی برادری کے ارکان نے بھی ان کا پرتپاک استقبال کرنے کی بات کہی۔

آسیان ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا اہم حصہ

روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ آسیان ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکزی حصہ ہے اور ملک کے مہاساگر وژن میں بھی اسے اہم مقام حاصل ہے۔ ان کے مطابق، یہ سربراہی اجلاس علاقائی تعاون، رابطے، سمندری سلامتی اور مشترکہ خوشحالی کو مضبوط بنانے کے مواقع فراہم کریں گے۔ فلپائن ’’نیویگیٹنگ دی فیوچر‘‘ کے موضوع کے تحت 49ویں آسیان سربراہی اجلاس اور اس سے متعلقہ اجلاسوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ ان اجلاسوں میں علاقائی سلامتی، سمندری تعاون اور اقتصادی شراکت داری اہم موضوعات ہوں گے۔ وزیر اعظم مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کا یہ دورہ آسیان کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو نئی رفتار دے گا اور ایک پُرامن، خوشحال اور مستحکم ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Yusuf Pathan: پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا رہے حصہ یوسف پٹھان، جارحانہ بلے بازی نے دلائی خاص پہچان

بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی دھواں دھار بلے بازی سے بنائی شناخت، لیکن کارکردگی میں…

22 minutes ago

PM Modi Attends Gala Dinner: صدر مارکوس کی جانب سے عشائیے کی دعوت پر خصوصی روایتی لباس پہن کر پہنچے وزیر اعظم مودی، خاص آٹو رکشہ کی سواری بھی کی

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس جونیئر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں…

53 minutes ago

Budget 2027-28 Preparations: بجٹ 28-2027 کی تیاریاں تیز، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ماہرین اقتصادیات کے ساتھ کی پہلی پری بجٹ میٹنگ

آئندہ مرکزی بجٹ کے لیے ماہرین سے مانگی گئیں تجاویز، اقتصادی ترجیحات پر ہوئی تفصیلی…

54 minutes ago

Australian MP discharged from hospital: جان لیوا حملے میں دونوں ٹانگیں گنوانے والی آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ اسپتال سے ڈسچارج

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے بھی ان کی جلد صحت یابی کے لیے…

1 hour ago