نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی پیر کو وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 میں شرکت کے لیے بھارت منڈپم پہنچے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے نوجوانوں کے کام اور ان کے پیش کردہ عملی خیالات پر مشتمل نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔
وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ کا مقصد
وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ، جو اب اپنے دوسرے ایڈیشن میں داخل ہو چکا ہے، ایک قومی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد بھارت کے نوجوانوں اور قومی قیادت کے درمیان منظم اور بامقصد مکالمہ قائم کرنا ہے۔ یہ ڈائیلاگ وزیراعظم کے یومِ آزادی کے اس اعلان سے ہم آہنگ ہے جس میں انہوں نے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے ایک لاکھ نوجوانوں کو سیاست سے جوڑنے اور انہیں وکست بھارت کے لیے اپنے خیالات پیش کرنے کا قومی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی بات کہی تھی۔
ملک بھر سے نوجوانوں کی بھرپور شرکت
9 سے 12 جنوری 2026 تک منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ملک بھر سے مختلف مراحل پر 50 لاکھ سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ قومی سطح کے مقابلے میں شامل نوجوان رہنماؤں کا انتخاب ایک سخت اور شفاف تین مرحلوں پر مشتمل عمل کے ذریعے کیا گیا، جس میں ملک گیر ڈیجیٹل کوئز، مضمون نویسی مقابلہ اور ریاستی سطح پر وژن پریزنٹیشن شامل تھے۔
دوسرے ایڈیشن کی نمایاں خصوصیات
ڈائیلاگ کے اس دوسرے ایڈیشن میں کئی نئی جہتیں شامل کی گئی ہیں، جن میں ڈیزائن فار بھارت، ٹیک فار وکست بھارت سماجی مقصد کے لیے ہیکاتھون، موضوعاتی نشستوں کا دائرہ وسیع کرنا، پہلی مرتبہ بین الاقوامی شرکت شامل ہیں، جس سے اس پروگرام کی وسعت اور اثر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اختتامی دن کا شاندار آغاز
وزارت امور نوجوانان و کھیل کے زیراہتمام وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 کے آخری دن کا آغاز زبردست جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے امور نوجوانان و کھیل اور محنت وروزگار منسکھ مانڈویہ نے اجتماع سے خطاب کیا۔
مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ کا خطاب
مرکزی وزیر نے نوجوان شرکاء کو ملک بھر کے تقریباً 50 لاکھ نوجوانوں میں سے منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں اپنی اپنی ریاستوں کے وزرائےاعلیٰ اور گورنرز کی جانب سے بھیجا گیا ہے، جو ریاستوں اور قوم کے اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وی بی وائی ایل ڈی کے ذریعے نوجوانوں کو براہِ راست حکومتِ ہند سے جوڑا گیا ہے اور وہ جلد ہی وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے اپنے خیالات پیش کریں گے۔ مرکزی وزیر نے زور دے کر کہا کہ یہ ڈائیلاگ صرف ایک تقریب پر ختم نہیں ہوتا بلکہ وکست بھارت کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کا سفر اب شروع ہو رہا ہے۔ منسکھ مانڈویہ نے نوجوان رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ریاستوں میں واپسی کے بعد ’’MY Bharat‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعے سرگرم رہیں اور ضلع یوتھ افسران کے ساتھ رابطے میں رہ کر اپنی خدمات جاری رکھیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اکاسا ایئر نے بتایا کہ پروازیں منسوخ ہونے سے متاثرہ مسافر مکمل رقم واپسی کا…
مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل رکشا کھڈسے نے اس تاریخی پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے…
وائٹ ہاؤس کے مطابق میلانیا ٹرمپ اور ان کے نمائندے نے جنگ بندی کی شرائط…
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جن مساجد کو آج نقصان پہنچایا جا رہا ہے…
ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی…
یونیورسٹی کے مطابق، طلبا نے انتظامیہ کے خلاف اپنے مبینہ ہتک آمیزبیانات پرعوامی طورپرمعافی مانگنے…