قومی

Bihar Election 2025: بہار میں پی ایم مودی کی ریلیوں کا اعلان، سمستی پور سے انتخابی مہم کا کریں گے آغاز

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر، جو 6 نومبر سے شروع ہونے جا رہے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلیوں کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی 24 اکتوبر سے بہار میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ اس دوران وہ ریاست کے مختلف اضلاع میں عوامی جلسے کریں گے اور عوام سے براہِ راست خطاب کریں گے۔

سمستی پور سے شروعات

انتخابی مہم کی شروعات سمستی پور سے ہوگی، جہاں وزیر اعظم مودی کرپوری گرام جائیں گے اور سماجوادی لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر کے گھر پہنچ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ اسی پروگرام سے وزیر اعظم اپنے بہار دورے اور انتخابی ریلیوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

یہ دورہ انتہائی علامتی تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ کرپوری ٹھاکر کو بہار کی سیاست کا بڑا چہرہ اور سماجی انصاف کا علمبردار مانا جاتا ہے۔ کرپوری گرام سے آغاز کر کے وزیر اعظم مودی ایک بار پھر “سب کا ساتھ، سب کا وکاس” کے پیغام کے ساتھ بہار میں این ڈی اے کی طاقت کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔

ریلیوں کا شیڈول
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 24 اکتوبر کو سمستی پور اور بیگوسرائے میں دو بڑی انتخابی ریلیاں کریں گے۔ ان کا اگلا مرحلہ 30 اکتوبر کو مقرر ہے، جب وہ مظفر پور اور چھپرا میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 2، 3، 6 اور 7 نومبر کو بہار کے مختلف اضلاع میں عوامی ریلیاں بھی کریں گے۔ ان ریلیوں کی سیکورٹی اور انتظامی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
سیاسی اثر
بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی کی ریلیاں بہار میں این ڈی اے کی انتخابی مہم میں نئی ​​توانائی ڈالیں گی۔ سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ سمستی پور سے شروع کرنا ایک حکمت عملی ہے، کیونکہ یہ خطہ نہ صرف سماجوادی سیاست کی سرزمین رہا ہے بلکہ شمالی بہار کی سیاست پر بھی اس کا خاصا اثر ہے۔
انتخابی مرحلے
بہار میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 6 نومبر کو ہونے والی ہے، اور دوسرے مرحلے کی پولنگ 11 نومبر کو ہوگی۔ ووٹنگ 14 نومبر کو ہوگی جس کے انتخابی نتائج کا اعلان ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Manisha Bhanwala Makes History: منیشا بھنوالا نے رقم کی تاریخ، عالمی کشتی چیمپئن شپ میں ہندوستان کو دلایا پہلا طلائی تمغہ

ہندوستانی خاتون پہلوان منیشا بھنوالا نے تاریخ رقم کرتے ہوئے قزاقستان کے آستانہ میں جمعہ…

28 minutes ago

اعظم خان کل جیل سے آسکتے ہیں باہر، بیٹے عبداللہ اعظم بھی ہوں گے رہا، جانئے پوری تفصیل

ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم ہفتہ (31…

1 hour ago