قومی

PM Modi announces pariksha pe charcha 2026: سال 2026 کے بورڈ امتحانات سے پہلے ’پریکشا پہ چرچا‘،ایگزام واریئرز سے بات چیت کریں گے پی ایم مودی ،جانیے انہوں نے کیا کہا

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا  ہےکہ اس سال کا ’پریکشا پہ چرچا ‘پروگرام جلد منعقد ہونے والا ہے۔ جماعت 10 اور 12 کے بورڈ امتحانات قریب آ رہے ہیں اور اسی کے ساتھ پریکشا پہ چرچا کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ طلبہ، والدین اور اساتذہ سے گفتگو کریں گے۔ اس گفتگو میں امتحانات سے جڑے کئی اہم موضوعات پر بات ہوگی، خاص طور پر امتحانی دباؤ کو کیسے کم کیا جائے، خود کو پرسکون اور پُراعتماد کیسے رکھا جائے، اس پر رہنمائی دی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امتحان دیتے وقت مسکراہٹ کے ساتھ کیسے جایا جائے۔

ایگزام واریئرز سے اپیل

وزیر اعظم نے طلبہ کو ایگزام واریئرز کہا ہے۔ وہ طلبہ کے سوالات سننا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی ان کے تجربات بھی جاننا چاہتے ہیں۔ یہ تجربات دوسرے طلبہ کے لیے ترغیب اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ پی ایم مودی نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سوالات یا تجربات ضرور شیئر کریں۔

’پریکشا پہ چرچا‘ کی مقبولیت

پریکشا پہ چرچا پروگرام ہر سال لاکھوں طلبہ کو متاثر اور حوصلہ مند بناتا ہے۔ اس میں وزیرِ اعظم مودی براہِ راست طلبہ سے جڑتے ہیں اور امتحان کو تناؤ سے پاک بنانے کے مشورے دیتے ہیں۔ اس پروگرام سے طلبہ کا اعتماد بڑھتا ہے، جبکہ والدین اور اساتذہ بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیے طلبہ رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے سبھی کو اس مکالمے کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Shyamji Krishna Varma Jayanti: انگریزوں کی سرزمین پر آزادی کا بگل بجانے والے شیام جی کرشن ورما کو وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کیا خراج عقیدت

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…

43 minutes ago