قومی

NDA announces candidate for VP election: این ڈی اے کے نائب صدارتی امیدوار بنائے جانے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے سی پی رادھا کرشنن کو دی مبارکباد

نئی دہلی: مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدر کے عہدے کے لیے این ڈی اے کا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی طویل عوامی زندگی میں تھیرو سی پی رادھا کرشنن نے اپنی لگن، عاجزی اور ذہانت سے اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے انہوں نے ہمیشہ کمیونٹی سروس اور پسماندہ افراد کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو میں نچلی سطح پر بڑا کام کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ این ڈی اے خاندان نے انہیں ہمارے اتحاد کے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ‘X’ پوسٹ میں کہا کہ نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے  این ڈی اے کے امیدوار کے طور پر نامزد کیے جانے پر مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو مبارکباد۔ ایک رکن پارلیمنٹ اور مختلف ریاستوں کے گورنر کے طور پر آپ کے کردار نے آئینی فرائض کو مؤثر طریقے سے انجام دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کا وسیع تجربہ اور علم ایوان بالا کے وقار میں اضافہ کرے گا اور نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔ اس فیصلے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے این ڈی اے کا امیدوار قرار دیے جانے پر مبارکباد۔ فی الحال وہ مہاراشٹر کے گورنر ہیں، اس سے پہلے وہ جھارکھنڈ کے گورنر رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Gold Silver Rate: ایک دن کی تیزی پر لگا بریک، سونا اور چاندی کے دام دھڑام! کیا مارکیٹ میں مزید گراوٹ آئے گی؟

آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…

23 minutes ago

India US Trade: بھارت نے امریکی محصولات کی تجویز پر واضح کیا اپنا موقف، تجارتی معاہدے کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور

امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…

34 minutes ago

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

10 hours ago