قومی

Manipur, Meghalaya, and Tripura Statehood Day: منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ کے یومِ تاسیس پر وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کی مبارکباد

نئی دہلی: شمال مشرق کی تین ریاستیں منی پور، میگھالیہ اور تریپورہ آج اپنا یومِ تاسیس منا رہی ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ان ریاستوں کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اپنی محنت اور کوششوں کے ذریعے یہ ریاستیں زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کریں گی۔

تریپورہ کے عوام کو ریاستی یومِ تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ تریپورہ کا سفر روایت اور جدیدیت کے شاندار امتزاج کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے مختلف شعبوں میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھی ہیں اور یہاں کے لوگ بھارت کے ترقیاتی سفر کو نئی رفتار دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے خواہش ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں تریپورہ مزید خوشحالی کی جانب بڑھے۔

منی پور کے یومِ تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ وہ ریاست کی بہنوں اور بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کے لوگ بھارت کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کھیل، ثقافت اور قدرتی حسن کے تئیں اس ریاست کا جذبہ قابلِ ستائش ہے اور امید ہے کہ آنے والے برسوں میں بھی منی پور ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتا رہے گا۔

میگھالیہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میگھالیہ کے لوگوں نے ملک کی ترقی میں مضبوط تعاون دیا ہے۔ انہوں نے ریاست کی ثقافتی رنگا رنگی اور قدرتی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ خصوصیات اسے منفرد بناتی ہیں۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں میگھالیہ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔

ادھر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی تینوں ریاستوں کے عوام کو یومِ تاسیس کی مبارکباد دی۔ تریپورہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتے ہوئے ریاست نے خود کو بھارت کی ترقی میں ایک قابلِ فخر شراکت دار کے طور پر قائم کیا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ مانک ساہا وزیر اعظم مودی کی قیادت میں عوامی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے ریاست کو آگے بڑھاتے رہیں۔

وزیر داخلہ نے منی پور کو متحرک ثقافت اور باصلاحیت عوام سے مالا مال ریاست قرار دیا اور کہا کہ یہ ہمیشہ سے ملک کا فخر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں منی پور ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

میگھالیہ کے حوالے سے امت شاہ نے کہا کہ یہ ریاست حیاتیاتی تنوع سے بھرپور ہے اور مختلف ثقافتوں و روایات کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے۔ ان کے مطابق میگھالیہ بھارت کی روح اور قومی احساس کو مضبوط بناتی ہے اور دعا ہے کہ یہ ریاست ترقی کے نئے سنگِ میل حاصل کرے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Asian Games 2026: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری، ایران کو 37-23 سے شکست

بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…

1 hour ago

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

3 hours ago