نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ مرکزی وزیر ایچ ڈی کماراسوامی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام کے ذریعے کماراسوامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے صحت مند اور طویل زندگی کی پراتھنا کی۔
وزیراعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرکزی وزیر ایچ ڈی کماراسوامی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ وہ اسٹیل اور بھاری صنعت کے شعبے میں اپنے کام کے ذریعے خود کفیل بھارت کی کوششوں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے لیے کماراسوامی کی صحت مند
اور طویل زندگی کی کامنا کرتے ہیں۔
اسی موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر مبارکبادی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے کابینہ ساتھی ایچ ڈی کماراسوامی صنعتی ترقی اور مینوفیکچرنگ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں، جو واقعی قابل تعریف ہے۔ امت شاہ نے ان کی بہتر صحت اور دراز عمری کے لیے دعا بھی کی۔
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھاری صنعت اور اسٹیل سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے ایچ ڈی کماراسوامی کی مسلسل کوششیں خود کفیل بھارت کے وژن کو نئی رفتار دے رہی ہیں۔ انہوں نے بھی کماراسوامی کے لیے طویل اور صحت مند زندگی کی تمنا ظاہر کی۔
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے ایچ ڈی کماراسوامی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھاری صنعت اور اسٹیل کے شعبے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے پراتھناکی کہ کماراسوامی کو بہترین صحت، دراز عمر اور کامیاب زندگی نصیب ہو۔
بی جے پی کے سینئر رہنما گیان پرکاش سنگھ نے بھی سوشل میڈیا پر مبارکبادی پیغام دیتے ہوئے ایچ ڈی کماراسوامی کی عوامی خدمات کو سراہا۔ اسی طرح اتر پردیش بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر پنکج چودھری نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور بہتر صحت و طویل عمر کی پراتھنا کی۔
راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے بھی اپنے پیغام میں ایچ ڈی کماراسوامی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ بھگوان شری رام سے ان کی صحت مند اور طویل زندگی کی دعا کرتے ہیں۔ ایجنسی ان پٹ کے مطابق ملک بھر سے سیاسی شخصیات کی جانب سے کماراسوامی کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے…
انڈیا اے (IND A) بمقابلہ پاکستان اے (PAK A): ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 میں…
آپریشن ٹرائیڈنٹ کے تحت آسام، میزورم اور منی پور میں 38 مقامات پر چھاپے مارے…
جنگ کے میدان میں غیر معمولی حوصلے اور زندہ رہنے کی شدید خواہش کی ایک…
چیک جمہوریہ کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سنیاکووا نے فائنل میں امریکہ کی ایشلین کروگر کو…
بارک اوباما کی ٹرمپ پر سخت تنقید: امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے اوہائیو…