قومی

PM Modi again created history: ٹرمپ، پوتن اور شی جن پنگ کو پیچھے چھوڑ کر وزیر اعظم مودی نے پھر رقم کی تاریخ، 78 فیصد ریٹنگ کے ساتھ بنے دنیا کے سب سے مقبول رہنما

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ، چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو جیسے بڑے عالمی رہنماؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف ملک میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی سروے ایجنسی Morning Consult کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم مودی 78 فیصد منظوری ریٹنگ کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے رہنما بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے امریکہ، چین، روس اور اسرائیل کے بڑے رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وزیر اعظم مودی کی مقبولیت میں کمی نہیں

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نریندر مودی مسلسل 11 سالوں سے اقتدار میں ہیں اور اب اپنے 12ویں سال کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اتنا طویل دورِ حکومت ہونے کے باوجود ان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی، بلکہ وہ عالمی سطح پر مزید مضبوطی سے ابھرے ہیں۔

آپریشن سندور کے بعد بھی مقبولیت برقرار

حال ہی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ہونے والی جنگ جسے آپریشن سندورکا نام دیا گیا اس کی وجہ سے اس ریٹنگ پر کوئی اثر دکھائی نہیں دیا۔ اس آپریشن کے 48 دن بعد آئی اس ریٹنگ میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ اس تنازعے کا مودی کی مقبولیت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے جیسا کہ اپوزیشن لیڈران نے متعدد مرتبہ سیزفائر کے حوالے سے مودی حکومت پر تنقید کی تھی۔

اپوزیشن کے الزامات بے بنیاد قرار

اپوزیشن نے الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے امریکہ کے کہنے پر سیز فائر کا اعلان کیا، لیکن اس جھوٹے بیانیے کو امریکی سروے نے مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق، مودی کی عالمی شبیہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور فیصلہ کن بنی ہوئی ہے۔

کون سے رہنما کو کتنی ریٹنگ ملی؟

نریندر مودی – 78 فیصد

ڈونالڈ ٹرمپ – 41 فیصد

شہباز شریف – 32 فیصد

شی جن پنگ – 20 فیصد

ولادیمیر پوتن – 11 فیصد

عالمی سطح پر بھارت پر اعتماد میں اضافہ

Lowy انسٹیٹیوٹ 2025 کے سروے میں جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ دنیا میں ذمہ داری سے عمل کرنے کے معاملے میں وہ امریکہ پر کتنا اعتماد کرتے ہیں، تو صرف 36 فیصد لوگوں نے امریکہ کی حمایت کی۔ جب یہی سوال بھارت کے بارے میں پوچھا گیا تو 54 فیصد لوگوں نے کہا کہ بھارت دنیا میں ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کو صرف 20 فیصد اور روس کو صرف 11 فیصد لوگوں نے قابلِ اعتماد قرار دیا۔

مودی کی قیادت میں بھارت عالمی سطح پر مضبوط ہوا

یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ بھارت کو اب ایک قابلِ اعتماد اور متوازن عالمی طاقت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مودی کی قیادت میں بھارت نے سفارت کاری، سلامتی اور ترقی کے شعبوں میں توازن قائم کیا ہے اور عالمی پلیٹ فارم پر اپنی مضبوط موجودگی درج کرائی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

2 hours ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

4 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

5 hours ago