Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن کے پیش نظروزیر اعظم نریندرمودی مسلسل انتخابی ریلیاں کررہے ہیں۔ اسی ضمن میں انہوں نے مہاراشٹر کے نندوربرمیں عوامی جلسے کو خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران مہا وکاس اگھاڑی اورکانگریس پر جم کرحملہ بولا۔ وزیراعظم مودی نے شیوسینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کے زندہ گاڑنے والے بیان پربھی پلٹ وار کیا۔
”شیوسینا مجھے زندہ گاڑنے کی بات کرتی ہے“
وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج یہ غریب کا بیٹا، آپ کا خدمت گار بن کروزیراعظم کے عہدے پرجب کام کر رہا ہے تو یہ غریب مخالف ذہنیت والے، شاہی فیملی کی ذہنیت والے، اسے برداشت نہیں کرپا رہے ہیں۔ نقلی شیوسینا والوں کو غریب سے کتنی نفرت ہے، یہ انہوں نے پھربتایا ہے۔ یہ نقلی شیوسینا والے مجھے زندہ گاڑنے کی بات کر رہے ہیں۔ ایک طرف کانگریس ہے، جو کہتی ہے- مودی تیری قبر کھودے گی، دوسری طرف یہ نقلی شیو سینا مجھے زندہ گاڑنے کی بات کرتی ہے۔
مجھے زمین میں نہیں گاڑ پائیں گے: وزیراعظم
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا، ”مجھے گالی دیتے ہوئے بھی یہ لوگ خوشنودی کا پوری دھیان رکھتے ہیں، لیکن یہ لوگ نہیں جانتے کہ مجھ پر مارت شکتی کا اتنا آشیرواد ہے کہ یہ لوگ چاہتے ہوئے بھی، جیتے جی بھی اور مرنے کے بعد بھی زمین میں نہیں گاڑ پائیں گے۔“
وزیراعظم نے بغیر نام لئے شرد پوار پربھی حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے ایک بڑے لیڈر جو 50-40 سال سے سیاست کررہے ہیں، بارامتی کے الیکشن کے بعد انہوں نے ایک بیان دیا ہے۔ وہ اتنے پریشان اورمایوس ہوگئے ہیں کہ ان کو لگتا ہے کہ اگر 4 جون کے بعد سیاسی زندگی میں بنے رہنا ہے تو چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیوں کا کانگریس میں انضمام کرلینا چاہئے۔ اس کا مطلب ہے کہ نقلی این سی پی اورنقلی شیو سینا نے کانگریس میں انضمام کرنے کا ارادہ بنا لیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…