قومی

PM Modi address in Lok Sabha: بکھراؤ کے دور میں اتحاد ہماری طاقت، لوک سبھا میں مہاکمبھ پر وزیراعظم مودی کا بڑا بیان

وزیراعظم نریندر مودی نے آج یعنی منگل کو لوک سبھا کوخطاب کیا۔ وزیراعظم مودی نے مہاکمبھ کے موضوع پرایوان میں خطاب کیا۔ انہوں نے پریاگ راج میں مہا کمبھ کے کامیاب انعقاد کے لئے یوپی خاص طورپرپریاگ راج کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ یوپی خاص طور پر پریاگ راج کی عوام کا خصوصی شکریہ۔ عام لوگوں کے تعاون سے مہاکمبھ کامیاب ہوا۔ دنیا کومہا کمبھ نے بڑی شکل دکھائی۔ سماج کے تمام کرم یوگیوں (سماج میں تعاون دینے والے افراد) کا شکریہ۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ مہاکمبھ کی کامیابی میں دیگرلوگوں کا تعاون رہا۔ مہاکمبھ صرف ایک انعقاد نہیں، یہ  عوام کے عزائم اورعقیدت کا الہام ہے۔ جس طرح بھگیرتھ نے گنگا کولانے کی کوشش کی، اسی طرح مہا کمبھ بھی ہرایک کی کوششوں کی علامت ہے۔

وزیراعظم مودی نے اورکیا کہا؟

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’گزشتہ سال ایودھیا کے رام مندر کے پران پرتشٹھا تقریب میں ہم نے محسوس کیا تھا کہ کیسے ملک تیار ہو رہا ہے، مہاکمبھ نے اسے مزید مضبوطی دی۔ انہوں نے کہا کہ پریاگ راج مہا کمبھ ایک ایسا اہم سنگ میل ہے، جس میں بیدارقوم کا عکس نظرآتا ہے۔ ہندوستان میں مہا کمبھ کا جوش وخروش دیکھا گیا۔ سہولت اورتکلیف کے خدشات سے اوپراٹھ کرکروڑوں عقیدت مندوں کا جمع ہونا، یہ ہماری طاقت ہے۔ ماریشس کے گنگا تالاب میں جب مہا کمبھ کا مقدس پانی چڑھایا گیا توعقیدت اورجشن کا ماحول قابل دید تھا۔‘‘

وزیراعظم مودی نے کہا کہ مہاکمبھ سے بہت سے امرت نکلے ہیں، اتحاد کا امرت اس کا بہت پوِترپرساد (مقدس تحفہ) ہے۔ مہا کمبھ ایک ایسا واقعہ تھا، جس میں ملک کے ہرخطہ اورکونے سے لوگ اکٹھے ہوئے اوراپنی انا کوایک طرف رکھ کر، اتحاد کے احساس کے ساتھ پریاگ راج میں جمع ہوئے۔ مہا کمبھ میں چھوٹے اوربڑے کا کوئی فرق نہیں تھا، یہ ظاہرکرتا ہے کہ اتحاد کا شاندارعنصر ہمارے اندرپیوست ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہا کمبھ سے تحریک لیتے ہوئے ہمیں ندی اتسوکی روایت کوایک نئی جہت دینی ہوگی ہمیں اس بارے میں ضرور سوچنا چاہئے، جس سے موجودہ نسل کو پانی کی اہمیت سمجھ میں آئے گی اورندیوں کی صاف صفائی کے ساتھ ساتھ ندیوں کی بھی حفاظت کی جاسکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

17 minutes ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

35 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

1 hour ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

2 hours ago