قومی

PM Kisan Samman Nidhi Extension: پی ایم کسان اسکیم میں توسیع، کسانوں کو 2030 تک راحت

مرکزی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) اسکیم کو اب 2030-31 تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے سے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کو مسلسل مالی مدد حاصل ہوتی رہے گی، جس سے ان کی معاشی حالت مضبوط ہونے کے ساتھ زرعی شعبے کو بھی تقویت ملنے کی امید ہے۔

ہر سال 6 ہزار روپے کی مالی امداد

اس اسکیم کے تحت اہل کسانوں کو ہر سال 6 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ رقم تین مساوی قسطوں میں براہِ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جاتی ہے۔ ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) نظام کے ذریعے رقم سیدھی کسانوں تک پہنچتی ہے، جس سے کسی بھی قسم کے درمیانی کردار یا بدعنوانی کا امکان کم ہو جاتا ہے اور پوری کارروائی شفاف رہتی ہے۔

کسانوں نے فیصلے کا خیر مقدم کیا

ہریانہ کے ضلع ہانسی کے کسان راجیو اور بیگا رام نے کہا کہ اسکیم میں توسیع سے کسانوں کو معاشی تحفظ ملے گا اور اس سے نہ صرف زراعت بلکہ دیہی معیشت کو بھی مضبوطی حاصل ہوگی۔کسان رام پھل نے بتایا کہ ہر سال ملنے والی یہ رقم کھیتی باڑی کے چھوٹے موٹے اخراجات پورے کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسکیم کی مدت میں توسیع کر کے ایک اچھا فیصلہ کیا ہے۔

کھیتی باڑی کے لیے بڑا سہارا

کسانوں کے مطابق اس اسکیم کی بدولت انہیں بیج، کھاد اور دیگر ضروری زرعی سامان بروقت خریدنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ کسانوں پر مالی دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔

حکومت کے فیصلے کو سراہا گیا

کسان بیگا رام نے کہا کہ حکومت نے اناج پیدا کرنے والے کسانوں کے مفاد میں قابلِ تعریف فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ کسان اجے نے بھی اسکیم کی مدت بڑھانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔کسانوں کا ماننا ہے کہ پی ایم کسان سمان ندھی اسکیم ان کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوئی ہے اور حکومت مسلسل کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP New Congress President: آرادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود ورکنگ پریذیڈنٹ مقرر

2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کا بڑا تنظیمی فیصلہ، دیویندر نشاد اور آلوک…

2 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

13 minutes ago