قومی

PLI Scheme Drives 43000 Jobs : پی ایل آئی اسکیم سے سولر ماڈیول مینوفیکچرنگ میں 43 ہزار روزگار ملے

بھارت کی پروڈکشن لنکڈ انیسینیٹو (پی ایل آئی) اسکیم نے ملک میں اعلیٰ کارکردگی والے سولر پی وی ماڈیولز کی گھریلو پیداوار کو فروغ دینے کے ساتھ روزگار کے مواقع میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔ لوک سبھا میں پیش کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2025 تک ملک بھر میں اس اسکیم کے تحت 43 ہزار سے زائد روزگار پیدا ہوئے، جن میں 11,220 براہِ راست ملازمتیں شامل ہیں۔ سولر مینوفیکچرنگ یونٹس کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، روزگار کی پیداوار نو ریاستوں — گجرات، تمل ناڈو، راجستھان، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، جموں و کشمیر اور اوڈیشہ — میں ہوئی۔ اس فہرست میں گجرات سب سے آگے رہا جہاں ریلائنس انڈسٹریز، اڈانی نیو انڈسٹریز اور دیگر کمپنیوں کے بڑے منصوبوں کی بدولت 22,400 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

تمل ناڈو میں ایف ایس انڈیا سولر ونچرز، وی ایس ایل گرین پاور اور ٹی پی سولر کے منصوبوں کی وجہ سے 6,800 ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ آندھرا پردیش میں دو مینوفیکچرنگ یونٹس نے 1,620 روزگار دیے، جبکہ اوڈیشہ میں اے ایم پی آئی این سولر کے ذریعے 200 ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ اسی طرح متعدد ریاستوں میں رینیو فوٹو وولٹائکس، گرو انرجی، اووادا الیکٹرو اور دیگر کمپنیوں کے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے بھی قابل ذکر روزگار پیدا ہوا۔ حکومت ہند 24,000 کروڑ روپے کے تخمینہ کے ساتھ پی ایل آئی اسکیم نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد گیگا واٹ سطح کی گھریلو مینوفیکچرنگ صلاحیت قائم کرنا ہے۔ اسکیم کے تحت 48.3 گیگا واٹ مکمل یا جزوی طور پر مربوط سولر ماڈیول مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام کے لیے منظوری نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔

25 نومبر 2025 کو جاری کیے گئے اے ایل ایم ایم (منظور شدہ ماڈلز اور مینوفیکچررز کی لسٹ) کے مطابق بھارت کی انسٹالڈ سولر پی وی ماڈیول مینوفیکچرنگ صلاحیت 121.68 گیگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران (ستمبر 2025 تک)، ملک نے 180.58 لاکھ سولر ماڈیولز درآمد کیے جن کی مالیت 386.33 ملین ڈالر رہی، جو اس شعبے کی مسلسل توسیع کو ظاہر کرتی ہے۔

عالمی سطح پر سولر پی وی سپلائی چین میں چین کی بالادستی برقرار ہے، جو پولی سیلیکن اور ویفر مینوفیکچرنگ میں 90 فیصد سے زائد، سیل پروڈکشن میں 85 فیصد سے زیادہ اور ماڈیول پروڈکشن میں 80 فیصد حصہ رکھتا ہے۔ ریٹنگ ایجنسی آئی سی آر اے کے مطابق، حکومتی پالیسیوں کی مضبوط حمایت خصوصاً اے ایل ایم ایم، بنیادی کسٹم ڈیوٹی اور پی ایل آئی اسکیم کی بدولت بھارت کی سولر ماڈیول مینوفیکچرنگ صلاحیت مارچ 2027 تک بڑھ کر 165 گیگا واٹ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

UP New Congress President: آرادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود ورکنگ پریذیڈنٹ مقرر

2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کا بڑا تنظیمی فیصلہ، دیویندر نشاد اور آلوک…

8 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

18 minutes ago