قومی

PIB Fact Check: سموسے اور جلیبی پر وارننگ نہیں لگائی جارہی، پی آئی بی فیکٹ چیک نے میڈیا رپورٹس کو فرضی قراردیا

نئی دہلی:  میڈیا کے کچھ حصوں میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ہندوستانی اسنیکس جیسے سیموسے، جلیبی، لڈو وغیرہ پر صحت سے متعلق وارننگ لیبل لگائے جائیں گے۔ اس دعوے کو پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے من گھڑت اور فرضی خبر قرار دیتے ہوئے وضاحت دی ہے کہ وزارت صحت کی جاری کردہ ایڈوائزری کسی خاص کھانے کو نشانہ نہیں بناتی بلکہ تمام کھانوں میں چھپی چکنائی اور اضافی شکر سے متعلق عام بیداری کے لیے ہے۔

پی آئی بی فیکٹ چیک کے آفیشل ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل پر کہا گیا: “کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ @MoHFW_INDIA نے سیموسے، جلیبی، لڈو جیسے کھانوں پر صحت کی وارننگ جاری کی ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔ وزارت صحت کی ایڈوائزری میں کسی بھی فوڈ آئٹم پر وارننگ لیبل لگانے کا ذکر نہیں ہے اور نہ ہی یہ خاص طور پر بھارتی اسنیکس کو نشانہ بناتی ہے۔” ایڈوائزری کے بارے میں مزید کہا گیا کہ یہ صرف عوامی شعور بیدار کرنے کا قدم ہے تاکہ لوگ زیادہ تیل اور چینی کے استعمال سے بچ سکیں اور صحت مند کھانے کی طرف راغب ہوں۔

وزارت صحت کی تجویز کیا ہے؟

وزارت صحت نے اسکولوں، دفاتر، سرکاری اداروں اور خودمختار تنظیموں میں تیل اور چینی کے استعمال کی مقدار سے متعلق بورڈ آویزاں کرنے کی تجویز دی ہے، تاکہ لوگ اپنی خوراک کے بارے میں باخبر فیصلے کر سکیں۔ اس میں پزا، برگر، سیموسہ، وڑاپاو، کچوری جیسے عام کھانوں کا حوالہ دیا گیا ہے، لیکن کسی خاص ثقافتی یا سڑک کنارے فوڈ آئٹمز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ پی آئی بی کے مطابق: “یہ ایڈوائزری صرف صحت مند متبادل کو فروغ دینے اور بہتر طرز زندگی کو اپنانے کے لیے ہے، نہ کہ بھارت کی سڑکوں پر موجود امیر کھانوں کی ثقافت کو نشانہ بنانے کے لیے۔”

یہ وضاحت اس وقت آئی ہے جب بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ خبریں گشت کر رہی تھیں کہ حکومت عوامی مقامات پر فروخت ہونے والے روایتی کھانوں پر سخت وارننگ لگانے والی ہے، جس پر عوامی سطح پر ناراضگی دیکھی گئی تھی۔ پی آئی بی نے واضح کر دیا ہے کہ سیموسہ، جلیبی یا دیگر روایتی کھانوں پر کوئی صحت سے متعلق وارننگ لیبل نہیں لگائے جا رہے، اور وزارت صحت کی ایڈوائزری کا مقصد صرف عوام میں بہتر غذائی عادات پیدا کرنا ہے، نہ کہ کسی ثقافتی ورثے کو نشانہ بنانا۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

7 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

8 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

8 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

9 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

10 hours ago