-بھارت ایکسپریس
انٹرنیشنل سطح پر کچے تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ آج 86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ کچے تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثرپٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں پر بھی دکھائی دے رہا ہے۔ ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 15 فروری کے پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں جاری کردی ہیں۔ آج کمپنیوں نے دہلی اور چنئی میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔ کچھ مہینے پہلے حکومت نے پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں تخفیف کا اعلان کیا تھا۔ بھارتیہ تیل کمپنیاں ہر صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیژل کی تازہ قیمتیں اپڈیٹ کرتی ہیں۔
دہلی میں آج ایک لیٹر پٹرول 96.72 روپئے فی لیٹر پر مل رہا ہے جبکہ ڈیژل 89.62 روپئے فی لیٹرمل رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپئے اور ڈیژل کی قیمت 94.27 روپئے فی لیٹر ہے۔ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 106.03 روپئے جبکہ ڈیژل کی قیمت 92.76 روپئے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول 102.74 روپئے فی لیٹر اور ڈیژل 94.24 روپئے فی لیٹر ہے۔
4 بڑے میٹرو شہروں میں کتنے میں مل رہا ہے پٹرول
دہلی- پٹرول 96.72 روپئے اور ڈیژل 89.62 روپئے فی لیٹر
کولکاتا- پٹرول 106.03 روپئے اور ڈیژل 92.76 روپئے فی لیٹر
چنئی- پٹرول 102.74 روپئے اورڈیژل 94.33 روپئے فی لیٹر
ممبئی- پٹرول 106.31 روپئے اور ڈیژل 94.27 روپئے فی لیٹر
ایسے معلوم کرسکتے ہیں آج کی تازہ قیمت
پٹرول اور ڈیژل کی روزانہ قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کے کسٹمر آرایس پی اور اپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 نمبر پر اور بی پی سی ایل صارف آرایس پی اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9223112222 نمبرپر ایس ایم ایس بھیج کر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں، ایچ پی سی ایل صارف HPPrice اوراپنے شہر کا کوڈ لکھ کر9222201122 نمبر پر بھیج کر قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…