قومی

Petrol Diesel Prices: خام تیل کی قیمتوں میں تیزی، جانیں کہاں مہنگا او ر کہاں سستا ہوا پٹرول وڈیزل

Petrol Diesel Prices: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.45 فیصد بڑھ گئی اور فی بیرل 67.26 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی برینٹ خام تیل کی قیمت 1.17 فیصد اضافے کے ساتھ 73.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ تیل کمپنیوں نے پیر 20 مارچ، 2023 کو پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کیے ہیں۔ نئی قیمت کے مطابق فیول کی قیمت میں کہیں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔

ہر روز صبح ۶ بجے پٹرول وڈیز ل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے، صبح ۶ بجے سے ہی نئی قیمتیں طے ہوجاتی ہیں، پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی ،ڈیلرکمیشن ، ویٹ اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریبا ً دوگنی ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پٹرول وڈیزل کی قیمتیں  اتنی زیادہ ہوجاتی ہے۔
چار میٹروز میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں

دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.74روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.33روپے فی لیٹر ہے۔

ان شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟
نوئیڈا میں پٹرول 24 پیسے سستا ہو کر 96.76 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 21 پیسے سستا ہو کر 89.93 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

 گروگرام میں ڈیزل 19 پیسے مہنگا ہو گیا ہے اور یہاں 90.24 روپے فی لیٹر اور پٹرول 20 پیسے مہنگا ہو کر 97.38 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

 لکھنؤ میں پٹرول 05 پیسے سستا ہوا ہے اور پٹرول 96.42 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

 پٹنہ میں ڈیزل 47 پیسے مہنگا ہو کر 94.51 روپے فی لیٹر اور پٹرول 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 107.74 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

–بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2027: ایک ہی گروپ میں بھارت اور پاکستان، 10 اکتوبر کو ہوگا بڑا مقابلہ

ٹورنامنٹ کا آغاز 2 اکتوبر کو سپر سیریز سے ہوگا، جس میں کوالیفائر کی تین…

28 minutes ago

Adani Foundation Story: مشرقی اترپردیش میں سماجی تبدیلی کی نئی عبارت لکھ رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن

ملک بھر میں اڈانی فاؤنڈیشن 19 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں…

3 hours ago

The Signature Award 2026: نودیپ سنگھ کو سپلائر ڈیولپمنٹ میں نمایاں خدمات کے لیے ’دی سگنیچر ایوارڈ 2026‘ سے نوازا گیا

نودیپ سنگھ نے اپنے ہاسپیٹیلٹی کیریئر کا آغاز ہندوستان سے کیا۔ امرتسر سے لندن تک…

5 hours ago