قومی

Petrol-Diesel Price Today: کہیں مہنگا تو کہیں سستا ہوا پٹرول-ڈیژل، دیکھئے تازہ ترین قیمت

Petrol Diesel Price Today 19 March 2024: انڈین آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعہ روزانہ صبح 6 بجے ایندھن کے دام جاری کئے جاتے ہیں۔ اس دوران ایندھن کی قیمتیں کم یا زیادہ ہوسکتی ہیں جبکہ کبھی کبھی قیمتیں ایک جیسی بھی ہوتی ہیں۔ وہیں بات کریں بین الاقوامی بازارکی تو منگل کی صبح تقریباً 6 بجے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 0.06 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 82.67 ڈالرفی بیرل پرفروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ برینٹ کروڈ 0.02 فیصد کی کمی کے ساتھ 86.87 ڈالرفی بیرل پرکاروبار کر رہا ہے۔ باوجود اس کے ملک میں آج بھی پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں زیادہ تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ سب سے پہلے آئیے جانتے ہیں کہ چارمیٹرو شہروں میں پٹرول اورڈیژل کی قیمتیں کیا ہیں؟

چارمیٹروشہروں میں پٹرول اورڈیژل کی قیمت

 دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپئے اور ڈیژل کی قیمت 87.62 روپئے ہے۔

 ممبئی میں پٹرول کی قیمت 104.21 روپئے اور ڈیژل کی قیمت 92.15 روپئے ہے۔

 کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 103.94 روپئے اور ڈیژل کی قیمت 90.76 روپئے ہے۔

 چنئی میں پٹرول کی قیمت 100.75 روپئے اور ڈیژل کی قیمت 92.34 روپئے ہے۔

ان ریاستوں میں تبدیل ہوئی قیمتیں

جانکاری کے مطابق، آج یوپی میں پٹرول کی قیمتوں میں 18 پیسے کی تخفیف دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد پٹرول 94..37 روپئے فی لیٹر پرفروخت ہو رہا ہے۔ وہیں ڈیژل کی قیمتوں میں بھی 21 پیسے کی تخفیف ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 87.41 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور تری پورہ میں معمولی تخفیف کے بعد پٹرول-ڈیژل سستا ہوا ہے۔ جبکہ ہریانہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، کیرلا اور پنجاب میں پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں معمولی سبقت دیکھنے کو ملی ہے۔

ایسے ہوتی ہے قیمتوں میں تبدیلی

کچے تیل کی قیمت پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں پر سب سے زیادہ اثرڈالتی ہے اوراس طرح اس کی قیمت سیدھے ان ایندھن کی آخری لاگت کو متاثرکرتی ہے۔ ہندوستان کی پٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں ہندوستانی روپئے اورامریکی ڈالرکے درمیان ایکسچینج ریٹ سے بھی متاثرہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیژل پر مرکزی اور ریاستی دونوں حکومتوں کے ذریعہ کئی طرح کے ٹیکس لگائے جاتے ہیں۔ یہ ٹیکس الگ الگ ریاستوں میں الگ الگ ہوسکتے ہیں، جو پٹرول اور ڈیژل کی آخری قیمتوں میں اثرڈال سکتے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

36 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

48 minutes ago