اب مغربی بنگال کے لوگ یقینی طور پر مرکزی دھارے میں شامل ہوں گے اور بنگال میں بی جے پی کی حکومت لائیں گے۔پھر کسی شیخ کی ہمت نہیں ہوگی جو ہماری بہنوں کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کرسکے گا۔’ مذکورہ بیان کا اظہار بی جے پی ممبئی کے نائب صدر آچاریہ پون ترپاٹھی نے یہ بات کہی۔ شری آچاریہ پون ترپاٹھی دادر میں وسنت اسمرتی دفتر میں بی جے پی بنگالی سیل کی طرف سے منعقد بنگالی کانفرنس میں بنگالی برادری کے لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔
آچاریہ پون ترپاٹھی نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کے ساتھ ہندوستان کو عالمی لیڈر بنانے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جو قرارداد لی ہے وہ سوامی وویکانند کا دکھایا ہوا راستہ ہے۔ آج ترقی یافتہ ہندوستان کی قرارداد اس بار 400 سے تجاوز کر گئی ہے، یہ ہم وطنوں کا مشن بن گیا ہے۔ سندیشکھلی کا واقعہ ملک کے لیے شرمناک ہے۔ یہ سب ایک خاتون وزیر اعلیٰ کے دور حکومت میں ہو رہا ہے ۔جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ اب مغربی بنگال کے لوگ بھی قومی دھارے میں شامل ہوں گے اور بنگال میں بی جے پی کی حکومت لائیں گے تو پھر کسی شیخ کو ہماری بہنوں کی عزتوں سے کھیلنے کی جرات نہیں ہوگی۔
اس موقع پر ممبئی بی جے پی سکریٹری شری پرتیک کرپے، بنگالی سیل کے صدر شری رنجن چودھری اور دیگر معززین موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…