-بھارت ایکسپریس
Varanasi Mass Suicide: اترپردیش کے وارانسی سے دل دہلا دینے والی خبرآئی ہے۔ دراصل یہاں ایک ہی فیملی کے 4 افراد نے اجتماعی طور پرخود کشی کرلی ہے۔ معاملے کا انکشاف جمعرات کی شام کو ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں۔ وارانسی پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی ہے کہ آخر اجتماعی خود کشی کی کیا وجہ ہے؟
بتایا جا رہا ہے کہ وارانسی کے کیلاش بھون کی تیسری منزل پریہ حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون سمیت چارلوگوں نے خود کشی کرلی ہے۔ فیملی نے ایسا قدم کیوں اٹھایا، یہ تو جانچ کے بعد ہی پتہ چل پائے گا۔
چاروں مہلوکین نے دھرمشالہ کی تیسری منزل پر کمرہ اندرسے بند کرکے پھانسی لگائی تھی۔ دھرمشالہ کی ایک خاتون نے جب کمرے کے اندرکوئی ہلچل نہیں دیکھی تو اس نے دروازہ کھلوانے کی کوشش کی، لیکن دروازہ نہیں کھلا۔ سخت مشقت کے بعد جب دروازہ توڑا گیا تو کمرے کے اندر کا نظارہ دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…