قومی

Congress MP Rahul Gandhi: دہلی میں پیلیٹ گن، بہار میں اے کے-47، راہل گاندھی بولے- نریندرمودی جی جو وعدہ کیا گیا تھا، وہ آخر کہاں گیا؟

نئی دہلی: بہار کے سیوان میں ’’بہار بند‘‘ کے دوران پیش آئے تشدد اور فائرنگ کے واقعے کے بعد کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ طلبہ کے خلاف پورا نظام جان لیوا بن چکا ہے اور حکومت اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بہار میں احتجاج کرنے والے طلبہ پر اے کے-47 سے فائرنگ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جب کہ سیکڑوں طلبہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے ساتھ ہونے والا یہ سلوک انتہائی تشویشناک ہے اور حکومت ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “طلبہ کے خلاف پورا کا پورا نظام ہی جان لیوا بن گیا ہے۔” راہل گاندھی کے مطابق، مسلسل ایسی خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ احتجاج میں شریک طلبہ پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں اور انہیں گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کانگریس لیڈرنے وزیر اعظم نریندر مودی سے براہِ راست سوال کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے اور گرفتار نوجوانوں کو رہا کرنے کا جو وعدہ کیا گیا تھا، وہ آخر کہاں گیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اپنے وعدوں کے برعکس طلبہ پر سخت کارروائی کر رہی ہے اور ان کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی اور بربریت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ طلبہ کے مسائل کو سننے اور ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بجائے انہیں طاقت کے زور پر خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد بہار میں طلبہ کے احتجاج اور حکومت کے رویے پر سیاسی بحث مزید تیز ہو گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Amit Shah UP Visit: امت شاہ کے دورۂ اتر پردیش سے انتخابی تیاریوں کو ملے گی رفتار، آر پی سنگھ نے ظاہر کیا بی جے پی کی واپسی کا اعتماد

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان آر پی سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

57 minutes ago

Jamia Millia Islamia ِStudent Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ یونین انتخابات پر تعطل برقرار، 17ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری

کشیدگی کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام کورسز کی کلاسیں آن لائن کر دی…

2 hours ago