بھارت ایکسپریس–
جموں وکشمیر پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی نے بڑا بیان دیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کے الزامات پر پلٹ وارکرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت بنانے کے لئے پی ڈی پی کے دروازے پرآئی تھی۔ یہ بات وزیراعظم جی کویاد ہوگی۔ پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ عبداللہ فیملی کی وجہ سے ہندوستان میں کشمیرہے۔ اگرعبداللہ خان نے تب پاکستان کا ایجنڈا نافذ کیا ہوتا توجموں وکشمیر ہندوستان کے بدلے پاکستان میں ہوتا اورآزاد ہوتا۔
سری نگرمیں میڈیا کومخاطب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بی جے پی کوشیخ عبداللہ خاندان کا شکرگزارہونا چاہئے کہ عمرعبداللہ نے یہاں ان کے ایجنڈے کونافذ کیا۔ جہاں تک محبوبہ مفتی، مفتی فیملی اورپی ڈی پی کا سوال ہے تووزیراعظم مودی کویاد ہوگا کہ حکومت بنانے کے لئے وہ 3-2 ماہ تک ہمارے دروازے پرتھے۔
حکومت بنانے کے لئے پی ڈی پی کے پاس آئی تھی بی جے پی: محبوبہ
جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم جو بھی شرائط رکھیں گے، وہ ہمارے ساتھ حکومت بنانے کے لئے تیارہیں اورہم نے شرائط رکھیں کہ آرٹیکل 370 سے چھیڑچھاڑنہیں کی جائے گی۔ سڑکیں کھولی جائیں گی۔ افسپا ہٹایا جائے گا۔ پاکستان اورعلیحدگی پسندوں سے بات چیت کی جائے گی، جس کے لئے انہوں نے ایک بڑا وفد بھی بلایا۔ وہ خود ہمارے دروازے پرآئے، جیسے وہ عمرعبداللہ کو وزیربنانے کے لئے آئے تھے، دیکھئے اب وہ کیا بول رہے ہیں؟
مودی جی کو عبداللہ فیملی کا شکرگزار ہونا چاہئے
محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی جی کو شیخ فیملی کا شکرگزار ہونا چاہئے، جن کی کوششوں سے ملک میں جموں وکشمیرکا انضمام ہوا۔ عمر عبداللہ جب بی جے پی میں وزیرتھے، تب انہوں نے پوٹا لایا، تب بی جے پی، عمر عبداللہ کوہرجگہ گھماتی رہی، تاکہ یہ دکھایا جاسکے کہ کشمیرکوئی موضوع نہیں ہے اوریہ صرف دہشت گردی سے منسلک موضوع ہے۔ پاکستان پرحملہ کیا جانا چاہئے اوراس معاملے کوحل کیا جانا چاہئے۔ مجھے لگتا ہے کہ بی جے پی کو شیخ فیملی کا شکرگزارہونا چاہئے اورعمرعبداللہ نے بھی انہیں یہاں اپنا ایجنڈا نافذ کرنے میں مدد کی۔
جموں وکشمیرمیں بی جے پی سبھی پہلوؤں پر رہی ناکام
وزیراعظم نریندرمودی کے بیان پرتنقید کرتے ہوئے پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بی جے پی سبھی پہلوؤں پر ناکام رہی ہے۔ انہوں نے ہرجگہ تقریباً 2 کروڑروزگاراور10 سال میں 20 کروڑنوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ہندو مسلم کرنے کے بعد، مسلمانوں کی لنچنگ کرنے، مساجد کوتوڑنے کے بعد اب ان کو پاکستان یاد آیا ہے، یہ ان کی ناکامی ہے اورناکامی کوچھپانے کے لئے وہ ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں سری نگرمیں ایک انتخابی عوامی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ تین خاندانوں (نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی) نے جموں وکشمیرکوبرباد کردیا۔
بھارت ایکسپریس–
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…