قومی

پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ نے دہلی میں بی جے کے امیدواروں کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی

قوم پرست اور راشٹروادی سماجی و فلاحی تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) نے مالویہ نگر اسمبلی نئی دہلی کے مقبول بی جے پی امیدوار اور سابق ریاستی صدر ستیش اپادھیائے جی اور پوری دہلی میں بی جے پی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل ہے۔بتادیں کہ پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) نے راجدھانی کی پسماندہ مسلم کمیونٹی کیساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جسمیں طے پایا کہ جو کہ مسلم آبادی کا 70 فیصد ہے، وہ تمام بی جے پی کے ہی امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔ دراصل بھارتیہ جنتا پارٹی کے دھلی ریاستی صدر وریندر سچدیوا اور بی جے پی دہلی کے سابق ریاستی صدر ستیش اپادھیائے جی کو ایک تحریری خط پیش کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت میں بی جے پی کو اقتدار میں لانا بہت ضروری ہے، کیونکہ آج ملک ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے، جبکہ راجدھانی میں تمام سہولتوں سے عوام جوجھ رہی ہے، دھلی کے شہری کئی سالوں سے پریشان ہیں۔

اس سلسلے میں پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی کے چیف سرپرست الحاج محمد عرفان احمد، قومی صدر احسان عباسی، ریاستی صدر محمد اقبال اور نائب صدر محمد اویش عرف حاجی کلو خان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہر طرح سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، تاکہ دارالحکومت دہلی میں ڈبل انجن والی حکومت بن سکے اور تیزی سے ترقی ہوسکے۔

محمد عرفان احمد نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ دہلی کی پسماندہ مسلم کمیونٹی جو کہ مسلم آبادی کا 70 فیصد ہے، وہ تمام بی جے پی کو ہی ووٹ دےگی، کیونکہ انہوں نے دہلی کے مسلمانوں بالخصوص پسماندہ پسماندہ مسلم کمیونٹی سے خصوصی درخواست کی کہ وہ اپنے حلقوں میں بی جے پی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، تاہم آج ملک سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا پریاس اور سب کا وشواس کے اصول پر آگے بڑھ رہا ہے اس وقت پوری دنیا میں ہندوستان کی تعریف ہو رہی ہے اور اس سب کا سہرا عالیجناب وزیر اعظم نریندر مودی صاحب کو ہیں جاتا ہے۔ لہذا وزیراعظم ہند کے مشن کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہمارا مزید ترقی کی اونچائی تک پہنچ سکے۔ وہیں پَچھلی شب ہوئی ایک جن سبھا میں لوگوں نے ستیش اپادھیائے کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین بھی دلایا، جسمیں سابق وزیر اعلی اتراکھنڈ اور سابق وزیر تعلیم (حکومت ہند) ڈاکٹر رمیش پکھریال(نشنک جی)، سابق پردیش صدر اور ہریانہ کے سابق وزیر رام ولاس شرما ودیگر نے شرکت کرتے ہوئے ستیش اپادھیائے کے حق میں ووٹ ڈالنے کی پرزور اپیل بھی کی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

مہاکمبھ میں بدھ ممالک کی تاریخی شرکت: آدھیاتمک ایکتا کا عظیم سنگم

اندریش کمار کی خصوصی دعوت پر بدھ مت کے پیروکاروں نے مہاکمبھ میں شرکت کی۔

11 minutes ago

کتاب JFK’s Forgotten Crisis میں کیا لکھا ہے، جس کا پی ایم مودی نے پارلیمنٹ میں کیا ذکر

لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران پی ایم مودی نے خارجہ پالیسی پر بات…

29 minutes ago

5 فروری کو پریاگ راج مہا کمبھ سنگم میں ڈبکی لگائیں گے وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی 5 فروری کو پریاگ راج میں مہا کمبھ میلہ 2025 کا…

2 hours ago

مرکزی بجٹ 2025-26 نے متوازن معاشی ترقی کے بہت سے مواقع ضائع کردیے : سید سعادت اللہ حسینی

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مرکزی بجٹ 2025-26 پر تبصرہ…

3 hours ago

Rahul Gandhi Bihar Visit: راہل گاندھی کا 18 دنوں میں دوسرا دورہ بہار! جانئے کیا ہے اس کا سیاسی مطلب

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی 5 فروری کو بہار کا دورہ کریں گے۔…

3 hours ago