ہنگامہ آرائی کے سبب پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی ہوگئی۔
نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج 21 جولائی (بروزپیر) سے شروع ہوگئی۔ وزیراعظم مودی نے سیشن شروع ہونے سے پہلے میڈیا کو خطاب کیا۔ پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے نعرے بازی شروع کردی۔ لوک سبھا اورراجیہ سبھا دونوں ہی ایوانوں میں اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے ‘جواب دو-جواب دو’ کے نعرے لگائے۔
ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا اورراجیہ سبھا کی کارروائی 12 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ 12 بجے دوبارہ کارروائی شروع ہوتے ہی پھرہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، جس کے بعد صرف 15 منٹ کے اندردوبارہ ملتوی کردی گئی۔ لوک سبھا میں صدارت کررہے جگدمبیکا پال نے اپوزیشن کے ہنگامے کے بعد ایوان کی کارروائی کودوپہر2 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔
راہل گاندھی نے لگایا بڑا الزام
وہیں، دوسری جانب، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی نے ایک بارپھرالزام لگایا کہ ایوان میں اپوزیشن کے لوگوں کوبولنے نہیں دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لیڈرآف اپوزیشن ہوں، میرا حق ہے، لیکن مجھے توبولنے ہی نہیں دیتے ہیں۔ حکومت کے لوگ بول سکتے ہیں۔ موضوع یہ ہے کہ اگرحکومت کے لوگ کچھ بولیں توہمیں بھی جگہ ملے، ہم دولفظ کہنا چاہتے تھے، لیکن اپوزیشن کویہ اجازت نہیں ہے۔
راجناتھ سنگھ اور جے پی نڈا نے کیا کہا؟
اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے درمیان وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم بحث کرنے کے لئے تیار ہیں۔ کوئی بھی موضوع ہو، حکومت بحث کرنے کے لئے تیار ہے۔ آپ جتنی دیرتک بحث چاہتے ہیں، آپ بتائیے گا، ہم پوری طرح بحث کے لئے تیار ہیں۔ وہیں راجیہ سبھا میں جب کانگریس اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے تبصرہ کیا گیا توایوان کے لیڈراوربی جے پی صدرجے پی نڈا برہم ہوگئے۔ انہوں نے کانگریس رکن پارلیمنٹ رینوکا چودھری سے کہا کہ ترک میں طاقت ہوتی ہے، چلانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ایک ماہ تک چلے گا مانسون سیشن
پارلیمنٹ کا مانسون سیشن آج 21 جولائی سے شروع ہوچکا ہے۔ سیشن 21 اگست تک چلے گا۔ اس سیشن میں کئی اہم بلوں کے پیش کئے جائیں گے۔ وہیں دوسری طرف، اپوزیشن پارٹی کانگریس کی قیادت میں انڈیا الائنس نے بھی حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ اپوزیشن کے ذریعہ اٹھائے گئے تمام سوالوں کا جواب وزیردفاع راجناتھ سنگھ دے سکتے ہیں۔ حالانکہ اپوزیشن مطالبہ کرے گا کہ وزیراعظم مودی جواب دیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…
موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان اپنے دفاع کے حق کا…
اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…
بتایا جا رہا ہے کہ طالبات کے ہاسٹل کے قریب سے طلبہ کا احتجاج شروع…
ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…