بھارت ایکسپریس۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ایوان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ عہد کیا تھا کہ ہم غلامی کی تمام تر نشانیوں کو مٹا ئیں گے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ انگریزوں کے ذریعہ بناگئے قوانین کو ختم کر کے ملک کے عوام بالخصوص خواتین اور اطفال کی فلاح و بہبود کے لئے نئے قوا نین بنائے جائیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے انگریزوں کے ذریعہ بنائے گئے قوانین میں سے تین قوانین کو تبدیل کرنے سے متعلق بل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نئے قوانین سے ملک کے عوام کو تحفظ فراہم کرانا اور انہیں اعتماد میں لینا ہے انہو ں نے کہا کہ اس نئے قوانین کو بانے کے لئے ہم نے تمام تر متعلہ اداروں سے رابطہ کیا اور سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔
امیت شاہ نے بتایا کہ نئی سی آر پی سی میں 356 سیکشن ہوں گے جبکہ 511 تھے۔ انہوں نے کہا کہ غلامی کی علامات کو ختم کرکے نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لوگوں کا قانون سے اعتماد اٹھ چکا ہے، کیونکہ انصاف بہت دیر سے ملتا ہے۔ عدالت کی کارروائی کو ڈیجیٹائز کریں گے۔ مکمل ٹرائل اب ویڈیو کال کے ذریعے کرنے کے لیے تیار ہے۔ شواہد اکٹھے کرتے وقت ویڈیو گرافی ضروری ہو گی۔ پورے ملک کا امن و امان تبدیل کیا جا رہا ہے۔ جن سیکشنز میں 7 سال سے زیادہ کی سزا ہے وہاں فرانزک ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے کے لیے وہاں پہنچیں گی۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے انڈین سیکورٹی کوڈ بل (سی آر پی سی) پر لوک سبھا میں بتایا کہ برطانیہ کے بنائے گئے 3 قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں۔ آئی پی سی (انڈین پینل کوڈ) کی جگہ انڈین جوڈیشل کوڈ 2023، انڈین سول ڈیفنس کوڈ 2023 کو سی آر پی سی کے بجائے اور انڈین ایویڈینس ایکٹ 2023 کو ایویڈنس ایکٹ سے بدل دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ووٹر شناختی کارڈ بننے میں کتنے دن لگیں…
سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…
AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…
شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…