قومی

Parliament Budget Session 2026: اپوزیشن نے کیا ’حکومت کی ناک میں دم‘، ہنگامہ آرائی کی نذر ہوا پارلیمنٹ کا آدھا دن، آخر کیا ہے مسئلہ؟

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن (Budget Session) کے پانچویں دن (منگل) کا آدھا حصہ بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے (India-US Trade Deal) سے متعلق اپوزیشن نے حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں لوک سبھا کی کارروائی دن بھر متاثر رہی۔ کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا کہ اس معاہدے میں کسانوں کے مفادات سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ شدید شور و غل کے باعث لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا (Om Birla) کو اجلاس کو پہلے 12 بجے تک اور پھر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔

صبح 11 بجے جیسے ہی لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی، یہ صرف 8 منٹ ہی چل سکی۔ اپوزیشن کے ارکان ویل (Well) میں آ گئے اور وزیرِ اعظم نریندر مودی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ اس کے نتیجے میں اجلاس کو 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ جب دوبارہ 12 بجے اجلاس شروع ہوا تو ہنگامہ جاری رہا، جس کی وجہ سے صرف 13 منٹ میں اسے دوبارہ 2 بجے تک ملتوی کرنا پڑا۔

اسپیکر نے ظاہر کی شدید ناراضگی

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں ہنگامہ آرائی سے ناراض اسپیکر اوم برلا نے اپوزیشن کو سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیا سوال و جواب کے دوران ویل میں آ کر ہنگامہ کرنے کا کوئی جواز ہے؟ آپ منصوبہ بندی کے ساتھ ہنگامہ کر رہے ہیں، یہ قواعد کے خلاف ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اجلاس نہ چلے۔

اپوزیشن ہنگامہ کیوں کر رہی ہے؟

اپوزیشن کا بنیادی مسئلہ بھارت-امریکہ کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدہ ہے۔ پارلیمنٹ کے احاطے میں بھی اپوزیشن کے ارکان نعرے بازی کرتے رہے۔ ان کا الزام ہے کہ حکومت نے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل کسانوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔ یہ معاہدہ بھارتی زرعی مارکیٹ اور کسانوں کی روزی روٹی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت معاہدے کی تمام تفصیلات فوری طور پر پارلیمنٹ میں پیش کرے۔

حکومت کا موقف – اپوزیشن مایوس ہے

راجیہ سبھا میں بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کیا۔ نڈا نے کہا کہ اپوزیشن کی مایوسی واضح  طور پرنظر آ رہی ہے۔ حکومت مکمل شفافیت کے ساتھ اس تجارتی معاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرے گی، اپوزیشن بلاوجہ شور مچا رہی ہے۔ جانکاری کے مطابق، مسلسل ہنگاموں کے پیشِ نظر اسپیکر اوم برلا نے اپنے کمرے میں کانگریس اور بی جے پی کے ارکان کے ساتھ ملاقات کی تاکہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو مؤثر طریقے سے چلایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

India defeat New Zealand by 5 Wickets: وراٹ کوہلی کی نصف سنچری، پہلے ونڈے میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 5 وکٹ سے ہارا نیوزی لینڈ

 ٹیم انڈیا کے اسٹار وراٹ کوہلی نے نصف سنچری لگاکرٹیم انڈیا کو پہلے ونڈے میں…

17 minutes ago

Bhutan dedicates sacred stupa to Modi: بھوٹان نے وزیر اعظم مودی کو دیا خصوصی اعزاز، 108 بدھ اسٹوپوں میں سے 76واں اسٹوپا مودی کے نام سے منسوب

بدھ مذہب میں اسٹوپوں کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ انہیں صرف مذہبی یادگار نہیں سمجھا…

2 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے انقلابی واسودیو بلونت پھڑکے کی یوم پیدائش پر پیش کیا خراج عقیدت

امت شاہ نے کہ پھڑکے کے لیے ملک کی آزادی اور ہندوستانیوں کے وقار کے…

3 hours ago