نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ‘پنوتی’ اور ‘جیب کترا’ سے متعلق بیانات کے مد نظر نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو اپنے عوامی بیانات میں زیادہ محتاط رہنے کو کہا ہے۔ ذرائع نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ گزشتہ سال دسمبر میں دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کمیشن نے گاندھی سے کہا کہ وہ اسٹار مہم چلانے والوں اور سیاسی لیڈران کو جاری کردہ حالیہ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔
الیکشن کمیشن نے کیا تھا متنبہ
یکم مارچ کو جاری کردہ ایک ایڈوائزری میں، کمیشن نے متنبہ کیا تھا کہ پارٹیوں، امیدواروں اور اسٹار مہم چلانے والوں کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صرف ‘اخلاقی سرزنش’ کے بجائے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن اسٹار کمپینرز اور امیدوار کو ماضی میں نوٹس موصول ہوئے ہیں ان کو بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کمیشن نے گاندھی کو جاری کیا تھا نوٹس
کانگریس لیڈر نے وزیر اعظم کے لیے ‘پنوتی’ اور ‘جیب کترا’ جیسے الفاظ استعمال کیے جانے پر کمیشن نے گزشتہ سال گاندھی کو نوٹس جاری کیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے 21 دسمبر کو کمیشن سے گاندھی کو ان تبصروں کے لیے جاری کیے گئے نوٹس پر فیصلہ کرنے کے لیے بھی کہا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ نومبر 2023 میں دی گئی تقریر کے دوران کانگریس لیڈر کا بیان ‘ناگوار’ تھا۔
عوامی بیانات میں محتاط رہنے کی ہدایات
ذرائع نے بتایا کہ عدالت کی ہدایات کے مد نظر کمیشن نے راہل گاندھی سے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے عوامی بیانات میں زیادہ محتاط رہیں۔ ایک ذریعہ نے کہا، “مقدمہ کے تمام حقائق بشمول عدالتی حکم اور گاندھی کے ‘جیپ کترا’ اور ‘پنوتی’ کے تبصروں پر غور کرنے کے بعد کمیشن نے گاندھی کو مستقبل میں زیادہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔’
یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال پولیس نے شیخ شاہجہان کو سی بی آئی کے حوالے کیا، عدالتی مہلت کے ڈھائی گھنٹے بعد دی گئی تحویل
عدالت کا یہ حکم اس وقت آیا ہے جب ایک درخواست میں گاندھی کے وزیر اعظم کو ‘پنوتی’ کے طور پر ذکر کرنے والے کچھ دوسرے بیانات پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔ لفظ ‘پنوتی’ اکثر ان لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جو بظاہر بدقسمتی لاتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…