بھارت ایکسپریس۔
Pakistani Girl Seema Haider and Indian Sachin Meena Health Deteriorated: پاکستان سے آئی سیما حیدرکی طبعیت خراب ہوگئی ہے۔ سیما حیدر کے عاشق سچن کے والد نے بتایا کہ سیما اورسچن کی طبعیت بہت خراب ہے۔ سیما بات بھی نہیں کر پا رہی ہے۔ سیما کے گھرسے گاؤں کے ہی ایک ڈاکٹر کو نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
سچن مینا کے والد سچن نیترپال نے بتایا کہ سیما کورات سے ہی بہت کمزوری محسوس ہو رہی ہے۔ وہ بات بھی نہیں کرپا رہی ہے۔ وہیں، گھر سے نکلے ڈاکٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وہ سیما کو ڈرپ لگاکرآئے ہیں۔
اے ٹی ایس سے پوچھ گچھ سے متعلق سچن مینا کے والد نے بتایا کہ ہم سے پوچھا گیا کہ میں سیما کو بہو بناکرخوش ہوں؟ میں نے انہیں بتایا کہ میں اورمیرا پورا گاؤں سیما کو بہو بناکر خوش ہے۔ اے ٹی ایس نے ہم سے ساری جانچ کرلی ہے۔ ہماری عرضی لگ چکی ہے۔
پب جی کھیلتے کھیلتے سیما-سچن میں ہوا پیار؟
پاکستان کی سیما حیدراورنوئیڈا کے سچن مینا ایک دوسرے سے پب جی گیم کھیلتے کھیلتے ملے تھے۔ دونوں کی بات چیت شروع ہوئی اور پیار میں بدل گئی۔ سچن کے ساتھ رہنے کے لئے سیما حیدرپاکستان سے بھاگ کرنیپال کے راستے نوئیڈا پہنچ گئی۔ وہ اپنے ساتھ چاروں بچوں کو بھی لے آئی۔ پاکستانی خاتون کے بغیر ویزا کے ہندوستان میں گھسنے کی خبر ملتے ہی سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئیں۔
اے ٹی ایس نے کی تھی سیما حیدر سے پوچھ گچھ
یوپی اے ٹی ایس نے حال ہی میں سیما حیدراور سچن مینا کے ساتھ ہی سچن کی فیملی والوں کو نامعلوم مقام پر لے جاکر گھنٹوں پوچھ گچھ کی تھی۔ سیما حیدر نے اے بی پی نیوز سے اس پوچھ گچھ کے بارے میں بات کی۔ سیما حیدرنے بتایا کہ اے ٹی ایس نے اس سے پاکستان میں اس سے متعلق ہرچھوٹی بڑی چیز کے بارے میں جانکاری مانگی۔ دو کارڈ میں الگ الگ عمر کے سوال پرسیما حیدرنے کہا کہ اس کی عمر والد نے کم لکھوائی تھی۔ پاسپورٹ میں اس کی عمر 22 سال ہے جبکہ اس کی اصل عمر27 سال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Seema Sachin Love Story: سیما حیدر نے کہا- ’میں ہندو ہوں، اگر پاکستان واپس گئی تو مرجاؤں گی‘
سیما حیدرنے کہا- اگر پاکستان واپس گئی تو مرجاؤں گی
میڈیا سے بات چیت میں سیما حیدرنے کہا کہ ”میں پاکستان واپس بھیجی گئی تو مرجاؤں گی۔ وہاں پرلوگ مجھے ماردیں گے۔ میں پاکستان واپس نہیں جاسکتی۔ پشوپتی ناتھ مندرمیں ہی میری شادی ہوئی۔ بغیرویزا کے آئی ہوں، لیکن محبت میں آئی ہوں۔ مجھے یوگی جی اورمودی جی پربھروسہ ہے کہ وہ مجھے نہیں بھیجیں گے۔ چاچا میرے پیدا ہونے سے پہلے آرمی میں تھے۔ میرا بھائی مزدور ہے۔‘‘ سیما حیدر نے کہا کہ میں ہندو ہوں اور میں پاکستان میں رہ کر بھی ایک سال سے ہندوتھی۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…