قومی

Pakistani Foreign Minister Bilawal Bhutto: پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پھر الاپا جنگ کا راگ، کہا-سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رہا تو پھر ہوگی جنگ

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کے روز کہا کہ اگر ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے (IWT) کے تحت اسلام آباد کو اس کے پانی کے منصفانہ حصہ سے انکار کیا تو ان کا ملک اس لیے جنگ کرے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے فوراً بعد 1960 کے معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ ہفتے اس تاریخی معاہدے کو کبھی بحال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول کے تبصرے پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے امت شاہ کے بیان کو ’’سنگین بے توجہی‘‘ پر مبنی قرار دینے کے دو دن بعد آئے ہیں۔ اس دوران بلاول نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی فیصلے کو مسترد کرنے اور ہر قیمت پر پاکستان کے حصے کا پانی حاصل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ بلاول بھٹو نے سندھ طاس کے چھ دریاؤں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان کے پاس دو آپشن ہیں: پانی کو منصفانہ طریقے سے بانٹیں، یا ہم تمام چھ دریاؤں کا پانی اپنی طرف موڑ لیں گے۔‘‘

سندھ طاس معاہدے کی معطلی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی: بلاول بھٹو

بلاول نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سندھ طاس معادہ اب بھی برقرار ہے کیوں کہ اس معاہدے کو التوا میں نہیں رکھا جا سکتا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ’’سندھو (دریائے سندھ) پر حملہ اور ہندوستان کا یہ دعویٰ کہ IWT ختم ہو گیا ہے اور یہ التوا میں ہے۔ سب سے پہلے، یہ غیر قانونی ہے، کیونکہ IWT التواء میں نہیں ہے، اس کی پابندی پاکستان اور ہندوستان کے لیے لازمی ہے اور پانی روکنے کی دھمکی خود اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق غیرقانونی ہے۔‘‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول نے دھمکی دی کہ اگر ہندوستان نے سندھ طاس معاہدے کو رد کرنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں دوبارہ جنگ چھیڑنی پڑے گی۔ سابق وزیر خارجہ نے خاص طور پر انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بات چیت اور تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان بات چیت سے انکار کرتے ہیں اور دہشت گردی پر کوئی ہم آہنگی نہیں ہوتی ہے تو پھر دونوں ممالک میں تشدد مزید بڑھے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

12 minutes ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

18 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

21 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

40 minutes ago

On This Day Cricket: بھارت 52 سال بعد بنا ونڈے کا عالمی چمپئن، پہلی بار ٹرافی اٹھاکر رقم کی تاریخ

 ہندوستانی ٹیم نے سال 2025 میں آج ہی کے دن 52 سال سے چلے آرہے…

53 minutes ago