بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپریشن سندور 1.0 کے دوران بھارت نے جو تحمل کا مظاہرہ کیا تھا وہ اس مرتبہ برقرار نہیں رکھا جائے گا، اس بار ہم مزید کارروائی کریں گے اور ہم ایسی کارروائی کریں گے کہ پاکستان کو اپنے جغرافیہ کی حدود میں رہنا ہے یا نہیں‘ اس پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔
آپریشن سندور
بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو سخت وارننگ جاری کردی۔ سری گنگا نگر میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’میں یہاں یہ کہنا چاہوں گا کہ آپریشن سندور 1.0 کے دوران ہندوستان نے جو تحمل کا مظاہرہ کیا تھا وہ اس بار برقرار نہیں رکھا جائے گا۔‘‘ جنرل اوپیندر دویدی نے انتباہ دیا ’’اس مرتبہ، ہم مزید کارروائی کریں گے اور ہم ایسی کارروائی کریں گے کہ پاکستان کو اپنے جغرافیہ کی حدود میں رہنے کے بارے میں دوبارہ غور کرنا پڑے گا۔‘‘
پاکستان کو دہشت گردی کو روکنا ہوگا
جنرل اوپیندر دویدی نے دو ٹوک کہا کہ اگر پاکستان دنیا میں اپنا مقام بنانا چاہتا ہے تو اسے دہشت گردی کی حمایت بند کرنی ہوگی۔ انہوں نے فوج کے جوانوں سے کہا کہ پوری طرح تیار رہیں، اور اگر خدا (بھگوان) نے چاہا تو جلد ہی یہ موقع ملے گا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن سندورکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں ہندوستانی فوج نے پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ کیے، 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔
آپریشن سندور نےبہت کچھ تبدیل کر دیا
جنرل اوپیندر دویدی نے کہا، ’’آپریشن سندور ہماری زندگیوں میں اتنا گہرا ہو گیا ہے کہ جب تک ہم زندہ رہیں گے یہ ہمارے ساتھ رہے گا۔‘‘ انہوں نے وضاحت کی کہ آپریشن سندور کا نام وزیراعظم نریندر مودی نے وضع کیا تھا اور یہ آپریشن خواتین کے لیے مختص تھا۔ جنرل موصوف کے بیان سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی فوج مستقبل میں پاکستان کے خلاف مزید سخت کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔ آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے جمعہ کو راجستھان میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک فوجی کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فوجیوں سے خطاب کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…