قومی

Pakistan ties with India: پاکستان نے بڑھایا دوستی کا ہاتھ، ہندوستان نے دیا ایسا جواب کے غصے سے لال ہوجائے گی شہباز سرکار

ہندوستان نے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان پرایک بار پھر حملہ کیا ہے۔اور پاکستان  کی طرف سے تعلقات کی بہتری کے اشارے پر تنقید کی ہے۔ درحقیقت ایک روز قبل پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا تھا کہ It takes two to tango۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی تعلق، تنازعہ یا مسئلہ کو حل کرنے کے لیے فریقین کا تعاون اور شرکت ضروری ہے، یہ یک طرفہ نہیں ہے۔ پاکستان نے اسے ‘دو ہاتھوں سے تالیاں بجانے’ کے مترادف قرار دیا تھا۔اب اس پر ہندوستان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ اس میں حرف ‘T’ کا مطلب ٹیررزم ہے نہ کہ ٹینگو۔

 آپ کو بتادیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات 2019 سے بند ہیں، پاکستان نے بھی جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کم کر دیے تھے۔البتہ حالیہ دنوں پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اچھے تعلقات استوار کرنے کی ذمہ داری یک طرفہ نہیں ہو سکتی۔ ڈار نے کہا کہ تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ،بلکہ اس کیلئے دونوں ہاتھوں کا ملنا ضروری ہے۔

دراصل ایک پریس کانفرنس کے دوران جب اسحاق ڈار سے بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے باہمی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس کے لیے دو افراد کی ضرورت ہے۔ ڈار نے اگلے ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ گزشتہ سال اگست میں حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد تعلقات کو بحال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کھوئے ہوئے بھائی کی طرح ہے، ہمارا مقصد اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ انہیں یہ دعوت بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی طرف سے قاہرہ میں ایک حالیہ ملاقات کے دوران موصول ہوئی۔

افغانستان پر تبصرہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کابل کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا لیکن تسلیم کیا کہ دہشت گردی ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل کے دورے دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے۔ انہوں نے سابق انٹیلی جنس چیف جنرل فیض حمید پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کرنے پر بھی تنقید کی۔ ڈار نے کہا کہ افغانستان ہمارا بھائی ہے، ہم مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری دو ہاتھوں سے تالی بجانے کے مترادف ہے۔ اگر خیر سگالی ہے تو ہم کاروبار کے لیے تیار ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Schools Bomb Threat: نوئیڈا کے کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی ملی دھمکی ، پولیس اور بم اسکواڈ ٹیم تحقیقات میں مصروف

جن اسکولوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں ان میں ہیریٹیج اسکول اور میور اسکول شامل…

2 minutes ago

Delhi Assembly Elections 2025: گیارہ بجے تک دہلی میں قریب 20 فیصد ہوئی ووٹنگ،اب تک پرامن ماحول میں ڈالے جارہے ہیں ووٹ

آج دارالحکومت دہلی  میں اسمبلی انتخابات ہورہےہیں۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں پر ووٹنگ صبح…

22 minutes ago

Delhi Election 2025: راہل گاندھی نے کیا حق رائے دہی کا استعمال، لوگوں سے ووٹ ڈال کر جمہوریت کو مستحکم کرنے کی کی اپیل

کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نرمان بھون میں…

29 minutes ago

PM Modi in Mahakumbh 2025: پریاگ راج پہنچے پی ایم مودی،سنگم میں لگائی آستھا کی ڈبکی

یہاں کے مقامی لوگ اور مہا کمبھ میں آنے والے عقیدت مند وزیر اعظم مودی…

2 hours ago

Delhi Assembly Elections 2025: ووٹ ڈالنے کے بعد سیاہی فوراً  انگلی سے  کیوں نہیں  چھوٹتی ہے ؟، جانئے آخر کون سا کیمیکل ہوتا ہے استعمال

ملک میں تمام اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے بعد انتخابی عہدیدار بائیں…

2 hours ago