قومی

Pakistan holds India responsible for unstable situation in Baluchistan: پاکستان نے بلوچستان میں غیر مستحکم صورت حال اور خیبرپختونخوا میں دھماکے کے لیے ہندوستان کو ذمہ دار ٹھہرایا، ہندوستان نے دیا سخت جواب

بلوچستان کے علاقے میں ٹرین ہائی جیکنگ سمیت اپنی سرزمین پر ہونے والے حملوں کے بعد جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے، پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان ہمارے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور خطے کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہندوستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے بالکل واضح ہے۔ ان کے ملک سے اسپانسر شدہ عالمی قتل عام کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ ’’ہندوستان کا اس میں ملوث ہونا واضح ہے۔ وہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ صرف پاکستان ہی نہیں، وہ (ہندوستان) پورے خطے، تمام جنوبی ایشیائی ممالک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ شفقت علی نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارت کا ملوث ہونا اور بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے میں ہندوستان کا کردار ہمارے لیے بالکل واضح ہے۔ وہیں مسئلہ کشمیر کو دوبارہ اٹھاتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔’’تاہم، جموں و کشمیر کے تنازع کا پرامن حل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ہندوستان کو اپنے مسائل کا ذمہ دار ٹھہرانے کے یہ پاکستانی بیانات بلوچستان لبریشن آرمی کی جان بسے جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کے بعد سامنے آئے ہیں۔ 24 گھنٹے سے زیادہ وقت کے بعد پاکستانی فوج نے بی ایل اے کے 33 دہشت گردوں کو ختم کر کے تمام مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ اس کے ایک دن بعد پاکستان کے خیبر پختونخواہ میں مسجد میں ایک زور دار بم دھماکہ ہوا، جس میں ایک بزرگ عالم اور تین دیگر زخمی ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم مسجد کے منبر میں نصب کیا گیا تھا۔اس پر کہ پاکستان اپنی سرزمین پر حملوں کا الزام ہندوستان پر کیوں لگا رہا ہے؟ شفقت علی خان نے کہا کہ ہندوستان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی کبھی مذمت نہیں کی۔

واضح رہے کہ یہ پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ نہیں ہے، بلکہ اس سے پہلے بھی پاکستان نے ایسے ہی بےبنیاد تبصرے کیے ہیں، جن پر ہندوستان نے سخت جواب بھی دیے ہیں۔ اس دوران وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ’’پوری دنیا جانتی ہے کہ عالمی دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے، پاکستان کو دوسروں پر انگلی اٹھانے اور اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کا الزام دوسروں پر ڈالنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

30 minutes ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

1 hour ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

2 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

2 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

3 hours ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

4 hours ago