قومی

Pak Army chief Asim Munir: ’’ہندوستان کی کسی بھی فوجی کارروائی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیں گے‘‘، پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر نے پھر دیا جارحانہ بیان

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے جمعرات کو ایک بار پھر سخت زبان کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے کسی بھی ’’فوجی مہم جوئی‘‘ کا ’’فوری اور منہ توڑ جواب‘‘ دیا جائے گا۔ عاصم منیر نے یہ بیان مسلح افواج کی جانب سے ایک انتہائی شدت والی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کرنے کے لیے فائرنگ رینج کا دورہ کرتے ہوئے دیا۔

عاصم منیر کا یہ تبصرہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور نئی دہلی کی طرف سے جوابی کارروائی کے اسلام آباد کے خدشے کے درمیان آیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ذریعہ آرمی چیف کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’’اس میں کوئی بھی شک نہیں ہے کہ ہندوستان کی طرف سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔‘‘

علاقائی امن چاہتے ہیں، لیکن قومی مفادات سے کوئی سمجھوتہ نہیں: عاصم منیر

عاصم منیر نے تِلّا فیلڈ فائرنگ رینجز میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’حالاں کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے، تاہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم قطعی ہے۔‘‘ خبر کے مطابق اس مشق کو جنگی تیاری، میدان جنگ میں ہم آہنگی، اور جدید ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنل انضمام کو میدان جنگ کے قریب حالات میں درست کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بدھ کو اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ ہندوستان اگلے 36 گھنٹوں کے اندر اس پر حملہ کرنے کا ارادہ کر رہا ہے۔ دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے ان پر تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون پر پر زور دیا ہے۔ وہیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج اپنے امریکی ہم منصب سے بھی بات کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

6 minutes ago