قومی

Pahalgam terror attack: National Stock Exchange announces Rs 1 crore: پہلگام دہشت گردانہ حملہ: مہلوکین کے کنبوں کو ’نیشنل اسٹاک ایکسچینج‘ نے ایک کروڑ روپے دینے کا کیا اعلان

ایک طرف پہلگام دہشت گردانہ حملہ کا جواب ہندوستانی فوج نے ’آپریشن سندور‘ کے ذریعہ دیا ہے، اور دوسری طرف پہلگام میں ہلاک ہونے والوں کے کنبہ کو مختلف اداروں کے ذریعہ معاوضہ دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل 2025 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے شکار لوگوں کے تئیں گہری ہمدردی ظاہر کی ہے۔

ادارہ ہر کنبہ کو 4-4 لاکھ روپے کی مالی مدد دے گا

اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبہ کی حمایت کے لیے این ایس ای نے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے کی معاشی مدد کا اعلان کیا ہے۔ یہ ادارہ ہر ایک مہلوکین کے کنبہ کو 4-4 لاکھ روپے کی مالی مدد دے گی۔ اس پیش قدمی کے ذریعہ این ایس ای نے غم کے اس وقت میں ملک کے ساتھ اپنی یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔ این ایس ای کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو افسر آشیش چوہان کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں متاثرہ کنبوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج نے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کیا

آشیش چوہان نے متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ غمناک ہے۔ ہماری پوری ہمدردی اور حمایت متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہے۔ ہم ان کی مدد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج نے اس سلسلے باقاعدہ پریس ریلیز جاری کر جانکاری دی ہے۔

ایل آئی سی نے بھی کیا مالی امداد کا کیا تھا اعلان

اس سے قبل ایل آئی سی نے بھی متاثرہ کنبوں کی مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تھا۔ ایل آئی سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مالی امداد فراہم کرنے کے لیے دعووں کے نمٹان کو ترجیح دے گی۔ ایل آئی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں معصوم لوگوں کی جان جانے سے ہمیں گہرا غم ہوا ہے۔ ایل آئی سی نے بھی اس تعلق سے پریس ریلیز جاری کی تھی اور متاثرہ کنبوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار بھی کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

35 minutes ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

48 minutes ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

1 hour ago