قومی

Owaisi criticises PM Modi: ’’آزادی کی جدوجہد کی توہین‘‘ — آرایس ایس نے کبھی تحریکِ آزادی میں حصہ نہیں لیا، اویسی کا وزیراعظم مودی پر تنقید

حیدرآباد— آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کی آر ایس ایس کی تعریف کو ’’آزادی کی جدوجہد کی بڑی توہین‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے نہ صرف تحریکِ آزادی میں حصہ نہیں لیا بلکہ ’’انگریزوں کے سائے میں رہتے ہوئے مجاہدینِ آزادی سے نفرت کی۔‘‘ اویسی نے کہا ’’وزیر اعظم کی جانب سے آر ایس ایس کی تعریف شامل قومیّت (Inclusive Nationalism) کی مخالفت ہے، جس کی بنیاد پر ملک آزاد ہوا۔‘‘

ہندوتوا نظریہ آئین کے خلاف

انہوں نے مزید کہا کہ آر ایس ایس کا ہندوتوا نظریہ مکمل طور پر بھارتی آئین کے خلاف ہے۔ اویسی کے مطابق ’’مودی جی آر ایس ایس ہیڈکوارٹر گئے تو میں نے کچھ نہیں کہا کیونکہ وہ تاحیات سویم سیوک ہیں، لیکن وزیر اعظم کی حیثیت سے نفرت پھیلانے والی تنظیم کی تعریف کرنا غلط ہے۔‘‘

آزادی کی کسی تحریک میں آر ایس ایس نہیں تھی

اویسی نے سوال اٹھایا ’’عدم تعاون تحریک، ستیہ گرہ، رولٹ ایکٹ کی مخالفت، سول نافرمانی تحریک، بھارت چھوڑو تحریک، ممبئی نیول بغاوت ان سب میں آر ایس ایس کہاں تھی؟‘‘  انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا حلف صرف ایک برادری کے مذہب، سماج اور ثقافت کی بات کرتا ہے۔ اویسی نے یاد دلایا کہ 1941 میں جب شیاماپرساد مکھرجی بنگال کابینہ کے وزیر تھے تو فضل الحق مسلم لیگ کی قرارداد پاکستان (1940) کے محرک تھے۔

چین اور سرحدی خطرات پر بھی اظہار تشویش

اویسی نے چین کے خطرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے 25 پیٹرولنگ پوائنٹس کھو دیے ہیں، ہمیں خطرہ چین سے ہے۔‘‘

تقسیمِ ہند کے الزام ’جھوٹ‘

انہوں نے یہ دعویٰ مسترد کیا کہ مسلمانوں نے تقسیم میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ’’یہ جھوٹ ہے کہ تقسیم کے ذمے دار مسلمان ہیں۔ اُس وقت صرف 2-3 فیصد مسلمانوں کو ووٹ کا حق حاصل تھا۔ جنہوں نے ملک چھوڑا وہ چھوڑ گئے، جو وفادار تھے وہ یہیں رہے۔‘‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ این سی ای آر ٹی (NCERT) کے نصاب میں شمش الاسلام کی کتاب Muslims Against Partition شامل کی جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Amit Shah Jalandhar Rally: ’جو نشے میں گروؤں کی توہین کرے، وہ پنجاب کو نشے سے پاک نہیں کر سکتا‘، وزیر داخلہ امت شاہ کا ’آپ‘ حکومت پر حملہ

جالندھر میں ’نشہ مکت پنجاب یاترا‘ کے اختتامی پروگرام سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

22 minutes ago

PM Modi Bhagavad Gita Shlok: وزیر اعظم نریندر مودی نے شیئر کیا بھگود گیتا کا شلوک، بتایا ’کرم یوگ‘ کا بنیادی منتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شری مد…

47 minutes ago

INDIA Alliance Meeting: اپوزیشن جماعتوں کا 2 سے 8 اکتوبر تک ملک گیر احتجاج، 6 اکتوبر کو الیکشن کمیشن تک مارچ، .I.N.D.I.A بلاک کا بڑا فیصلہ

I.N.D.I.A. اتحاد کی ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں 20 جماعتوں کی شرکت،…

1 hour ago

Centenary Celebrations of UPSC: وزیراعظم مودی یکم اکتوبر کو یونین پبلک سروس کمیشن کی صد سالہ تقریبات میں ہوں گے شریک

بھارت منڈپم میں منعقدہ پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی یو پی ایس سی کی صد…

2 hours ago

Green Energy Corridor Phase-III: وزیراعظم کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے گرین انرجی کوریڈور فیز-III اسکیم کو دی منظوری

اس اسکیم کو مالی سال 2032-33 تک قائم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس…

2 hours ago

Ujjain Violence: شاہی مسجد تنازع کے بعد 20 گرفتار، 30 افراد کے خلاف ایف آئی آر

پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کو مکمل طور پر منہدم کیے جانے کے جعلی…

2 hours ago